اسلام آباد(ویب ڈیسک )این اے 60 میں انٹرنیٹ ووٹنگ کے ذریعے پڑنے والوں کی تفصیلات سامنے آگئیں ،بیرون ملک این اے 60 کیلئے کل 550 کاسٹ ہوئے،جن میں سے 400 ووٹ پی ٹی آئی کے راشد شفیق کو ملے جس سے ان کی برتری647 ووٹوں سے بڑھ کر 1047 ہو گئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ این اے 60 میں اوورسیز پاکستانیوں کے 400 ووٹ تحریک انصاف کے راشد شفیق کو پڑے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سجادخان کو 54 ووٹ ملے،اوورسیز پاکستانیوں کے4ووٹ آزاد امیدوار اظہر اسلم کو ملے ۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے راشد شفیق کو ن لیگ کے سجاد خان پر 647 ووٹوں کی برتری حاصل تھی، اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ شامل کرنے سے ان کی برتری بڑھ کر1047 ہو گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اے 60 راولپنڈی میں ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے این اے 60 راولپنڈی میں ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار نے عدالت کے رو برو مؤقف اختیار کیا کہ حنیف عباسی کی اپیل کے فیصلے تک الیکشن ملتوی کیا جائے۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ قانونی نقطہ بتائیں،ادھرادھرکی باتیں نہ کریں،ضرورت ہوئی توالیکشن کمیشن کومناسب ہدایت جاری کریں گے۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔