ریاض(ویب ڈیسک)سعودی حکومت نے ملک کے قومی دن کے موقع پر پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر میں 4 روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے ملک کے قومی دن کے موقع پر پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں چار روز کی چھٹی دے دی، تعطیلات 20 سے 23 ستمبر تک ہوگی اور 24 ستمبر سے دفاتر، اسکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔سعودی گیزٹ کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ تعطیلات کا اعلان سعودی عرب کی وزارت سول سروس نے کیا۔سعودی منسٹری کا کہنا ہے کہ 22 ستمبر کو اتوار کا روز ہے اور جمعے کے روز ویسے ہی تعطیل ہوتی ہے جبکہ ایک اضافی چھٹی سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے ہوں گی۔سعودی عرب کے اسٹاک ایکسچینج کے مطابق پیر 23 ستمبر کے روز تداول کی وجہ سے ویسے ہی تعطیل ہوتی ہے۔تعطیلات پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر دونوں اداروں میں ہوں گی۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں جشن آزادی کا دن کنگ عبدالعزیز بن سعود کی جانب سے 1932 سے منایا جارہا ہے۔سعودی عرب اپنا 89 جشن آزادی شایان شان طریقے سے منائے گی اس مناسبت سے نغمے اور ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا، شاہراہوں پر پرچم آویزاں کیے جائیں گے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب نے توانائی کے شعبہ میں موجودہ مفاہمت کی یادداشتوں پر پیشرفت اور دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات کا جائزہ لیا ہے۔ جمعرات کو یہاں وفد کی سطح پر ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے 10 ارب ڈالر کی لاگت کی آئل ریفائنری کے قیام، ایک ارب ڈالر سے پیٹروکیمیکل کمپلیکس کے منصوبے، 4 ارب ڈالر کی تخمینہ شدہ لاگت کے دو آر ایل ان جی پلانٹس کی تنصیب اور منرل ڈویلپمنٹ کے شعبہ میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے حوالہ سے رواں سال فروری میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد کیلئے کام کی رفتار بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان وفود کی سطح پر ہونے والی اس ملاقات میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے تھے جبکہ سعودی عرب کے مائننگ امور کے نائب وزیر خالد صالح المظفر اور پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید بن المالکی سعودی وفد کی سربراہی کر رہے تھے۔علاوہ ازیں اجلاس میں دونوں ممالک کے تمام فریقین نے شرکت کی تاکہ آئل ریفائنری، پیٹروکیمیکلز اور قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے کامیاب اور بروقت آغاز کو یقینی بنایا جا سکے۔یہ اجلاس ایسے وقت پر بہت اہمیت کا حامل ہے جب پاکستان بین الاقوامی روڈ شوز کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تاکہ پاکستان کے تیل و گیس کے شعبوں میں ممکنہ سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا جا سکے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ توانائی، معدنیات اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون سے دونوں ممالک کے مابین دیرینہ تاریخی اور برادانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔