اسلام آباد(ویب ڈیسک) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان عہدے سے مستعفی ہو گئے اور انہوں نے تحریری استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے ذرائع گورنر ہاﺅس کے حوالے سے کہا ہے کہ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے اسلام آباد(ویب ڈیسک) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان عہدے سے مستعفی ہو گئے اور انہوں نے تحریری استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے ذرائع گورنر ہاﺅس کے حوالے سے کہا ہے کہ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے
اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ،میر غضنفر علی نے تحریری استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کردیا ہے۔ واضح رہے کہ میر غضنفر علی کو مسلم لیگ ن کے دور میں گورنر گلگت بلتستان تعینات کیا گیا تھاتاہم تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد چاروں صوبوں میں گورنرز کو تبدیل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق گورنر گلگلت بلتستان میر غضنفر علی خان کو ان کے بیٹوں نے ہی لوٹ لیا۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کی درخواست پر مقامی پولیس نے اُن کے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔میر غضنفر نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اُن کے بیٹوں نے جعلی دستخطوں کے ذریعے اُن کا مکان ہتھیایا اور پھر اسے فروخت کر دیا ہے۔گورنر بلوچستان نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ انہوں نے اپنے بیٹوں سے تنگ ہو کر ان سے ملنا جلنا بند کر رکھا تھا اور بیٹوں نے میرے خلاف دیوانی عدالت میں مقدمہ بھی دائر کیا۔