اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅ د کا کہنا ہے کہ انگولا نے پاکستان سے 5 ہزار ٹریکٹرز خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے جبکہ یورپ کو 10 ہزار واٹر ڈسپنسر برآمد کیے جائیں گے۔ پاکستانی انجینئرنگ مصنوعات افریقہ اور یورپ جانا شروع ہوگئی ہیں جو خوش آئند امر ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت و ٹیکسٹائل کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے مشیر تجارت نے بتایا کہ افریقی ممالک میں پاکستانی انجینئرنگ مصنوعات جانا شروع ہوگئی ہیں جو خوش آئند ہے۔ افریقی ملک انگولا نے پاکستان سے 5 ہزار ٹریکٹرز کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے جبکہ یورپ کو 10 ہزار واٹر ڈسپنسرز بھجوائے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ چین کو ایک ارب ڈالر کی برآمدات میں چاول اور چینی کا ہدف حاصل ہوگیا ہے تاہم یارن کا ہدف مقامی سطح پر اس کی قیمت زیادہ ہونے کے باعث حاصل نہیں کیا جاسکا۔ رواں برس نومبر میں چین میں ہونے والی نمائش میں پاکستانی انجینئرنگ کمپنیوں کا بڑا وفد شرکت کرے گا۔ معاشی بحران کی وجہ سے دباؤ کاشکار پاکستان کی ٹریکٹر سازی کی صنعت نے بحرانی کیفیت کا مقابلہ کرنے کیلیے ایکسپورٹ مارکیٹ کا رخ کر لیا۔آٹو مکینکا استنبول نمائش میں شریک ملت گروپ آف کمپنیز کے ڈپٹی جنرل منیجر کمرشل سید آلِ علی زیدی نے ایکسپریس کو بتایا کہ پاکستانی مارکیٹ میں ٹریکٹر سازی کی صنعت کو درپیش چیلنجز دیکھتے ہوئے 4سال قبل ایکسپورٹ مارکیٹ کا رخ کیا ملت گروپ افریقی ممالک کو مکمل ٹریکٹر ایکسپورٹ کرنے کے علاوہ آسٹریا، آسٹریلیا، فن لینڈ، آئرلینڈ اور برطانیہ کو ٹریکٹر کے انجن اور پرزہ جات بھی ایکسپورٹ کررہا ہے۔واضح رہے کہ ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے ترکی میں ہونے والی نمائش میں شریک پاکستانی ٹریکٹر اور پرزہ جات بنانے والی کمپنیوں کو ترکی ، یورپ ، افریقہ اور مڈل ایسٹ ملکوں سے بھرپور رسپانس مل رہا ہے۔ ٹریکٹر سازی کی صنعت کا پاکستان کی زرعی ترقی اورمعا شی استحکام میں بنیادی کردار ہے ملک کی فیصد آبادی کسی نہ کسی صورت میں زرعی شعبہ سے وابستہ ہے زرعی آلات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے پاکستان میں ٹریکٹر سازی کی بانی ملت ٹریکٹر کا بین الاقوامی ٹریکٹر ساز کمپنیوں سے معاہدے خوش آئند بات ہے اس سے بیرون ممالک پاکستان کے زرعی آلات کی مانگ میں اضافہ ہو گا ،زرعی اندسٹری میں خود کفالت کی بدولت دنیا کے دیگر ممالک کو ٹریکٹر برآمد کرنیوالہ ملک بن جا ئے گا جس سے ملکی معیشت میں بھی مذید بہتری آئے گی حکومتی سطح پر ٹریکٹر سازی کی صنعت کے فروغ کے لئے بھی پورا تعاون کیا جا ئے گا ملک بھر میں انڈسٹری کو بلا تعطل بجلی مہیا کی جا رہی ہے۔