چترال (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان سیلاب کے باعث گولین کے مقام پر پھنس گئیں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چترال نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان سیرو تفریح کیلئے آئی ہو ئی تھیں تاہم اس دوران وہ سیلاب کے باعث گولین کے علاقے میں پھنس گئیں ہیں ، انہیں متاثرہ علاقے سے نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا جارہاہے ۔ یاد رہے کہ اس موسم میں پاکستان بھر سے سیاح شمالی علاقہ جات میں سیر و تفریح کے لئے جاتے ہیں تاہم بارشیں شدید ہونے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہو گئی ہے جس سے نمٹنے کیلئے حکومت کی جانب سے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان میں سیر و تفریح کو فروغ دینے کیلئے کئی اہم ترین اقدامات بھی لیے گئے ہیں ۔ دوسری جانب خبر کے مطابق چترال میں سینکڑو ں سال پرانا گلیشئر پھٹ گیا ، گلیشئر پھٹنے سے گولین میں شدید سیلاب آگیا ہے ۔ اے آروائی نیوز کے مطابق سینکڑوں ایکڑ زمینیں ، فصلیں اور باغات سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں ۔ مقامی افراد نے آبادیو ں کوخالی کرکے پہاڑوں پر پنا ہ لے لی ہے ۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے بھی امدادی کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور متاثرہ افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے ۔