counter easy hit

بریکنگ نیوز:بڑی سیاسی جماعت کے ناراض رہنما نے پارٹی سے استعفیٰ دیدیا

پشاور (ویب ڈیسک ) عوامی نیشنل پارٹی کے شہید رہنما ہارون بلور کے بیٹے دانیال بلور نے اے این پی سے استعفیٰ دیدیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق شہید ہارون بلور کے بیٹے نے عوامی نیشنل پارٹی سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ دانیا ل بلور نے انٹرا پارٹی الیکشن سے روکے جانے پر استعفیٰ دیاہے ۔دانیال بلور نے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے کاغدات نامزدگی جمع کروائے تھے جس پر ان کوپارٹی کی طرف سے کاغذات واپس لینے کا کہا جارہا تھا ۔ اس پر دانیال بلور ناراض ہوگئے اور انہوں نے اے این پی سے استعفیٰ دیدیا۔ دوسری طرف جمعیت علما اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کی عیادت کےلئے جاتی امراءپہنچ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کیلئے جاتی امرا پہنچ گئے جہاں وہ سابق وزیراعظم سے ملاقات میں ان کی خیریت دریافت کریں گے اور اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نواز شریف کو حکومت کے خلاف مل کر تحریک چلانے کی دعوت دیں گے جب کہ اس موقع پر نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی۔ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) کے امیر اور (ن) لیگ کے تاحیات قائد کی ملاقات میں الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری اور فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر بھی مشاورت ہوگی۔ مولانا فضل الرحمان کی آئندہ دنوں میں پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات ہوگی۔

\