پشاور ;میں فائرنگ کرکے اے این پی کے رہنما ابرارخلیل اور ان کے بھانجے کو قتل کردیا گیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تہکال کے علاقہ میں پیش آیا جب اے این پی رہنما ابرار خلیل اپنے بھانجے کے ساتھ گاڑی میں جا رہے
تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے ابرار خلیل اور ان کا بھانجا جاں بحق ہو گیا، واضح رہے کہ ابرار خلیل عام انتخابات میں پی کے 74 سے اے این پی کے امیدوارتھے۔دوسری جانب ایک خبر کےمطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور نیبر ہوڈ کونسل 74 کے ناظم ملک شعیب الرحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں آئندہ حکومت اے این پی کی بنے گی‘ مخالفین کی لاکھ سازشوں کے باوجود اے این پی اپنی منزل کی طرف کامیابی کے ساتھ گامزن ہے ‘ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اے این پی نے اپنے دورحکومت میں تعلیم ‘ صحت اور دیگر شعبوں میں ریکارڈ کام کیا ہے موجودہ حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس چیئرمین پارلیمانی بورڈ امیر حیدر خان ہوتی کی زیر صدارت باچا خان مرکز میں منعقد ہوا ، اجلاس میں سیکرٹری سردار حسین بابک اور ممبران ایمل ولی خان ، خورشید خان خٹک اور سید شاہد رضا نے شرکت کی ، اجلاس میں نئی حلقہ بندیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان کی روشنی میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے درج ذیل امیدواروں کا اعلان کیا گیا، جبکہ پی کے74پشاور محمد ابرار خلیل کو نامزد کیا گیا تھا۔