کوئٹہ (ویب ڈیسک) پاکستان کے اہم ترین شہر کوئٹہ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کے گھر کے سامنے چار دستی بموں کو ناکارہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پولیس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کے گھر کے سامنے چار دستی بم کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا مزید کارروائی کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کے گھر کے سامنے چار دستی بموں کو ناکارہ بنا دیا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پولیس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کے گھر کے سامنے چار دستی بم کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔ دوسری طرف کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 سے زائد ملزمان کو مختلف جرائم کے الزامات پر گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کھارادر میں کارروائی کے دوران 3 رکنی تالہ توڑ گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کریم، اللہ بخش اور شان کھارادر اور اس کے اطراف میں چوریاں اورتالے کاٹ کر نقب زنی کیا کرتے تھے۔ ملزمان نے کچھ روز قبل نیپیئر کے علاقے میں بیٹری کی دکان کا صفایا کیا تھا، گرفتار ملزمان گھروں سے مویشی بھی چرا کر بیچ دیتے تھے، ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ رکشہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان حال ہی میں جیل سے رہا ہوکر آئے ہیں، پولیس نے ملزمان سے اسلحہ برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ادھر کالا پل کے علاقے ہزارہ کالونی میں آپریشن کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان متعدد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔