کراچی(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 4نئے وزراء اور 2مشیروں کو اپنی کابینہ میں شامل کر لیا اب نئے شامل ہونے والے وزراء کے بعد سندھ کابینہ کے مجموعی اراکین کی تعداد 18 ہوگئی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی موجودگی میں نئے مقرر کئے گئے صوبائی وزراء سید ناصر شاہ، عبدالباری پتافی، اکرام اللہ دھاریجو اور سہیل انور سیال سے گورنر ہائوس کے دربار ہال میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں حلف لیا۔ چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز شاہ نے حلف اٹھانے کی تقریب کے فوراً بعد اعلان کیا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے مزید دو مشیروں نثار احمد کھوڑو اور اعجاز شاہ شیرازی کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر برطانیہ کے کنوینر راجہ محمد عارف نے کہا کہ سینیٹ چیئرمین کے الیکشن میں جماعت اسلامی کی قیادت نے درست فیصلہ کیا کہ حکومت اور اپوزیشن کسی کو ووٹ نہ دیا جائے اور کسی بھی خریدو فروخت کا حصہ نہ بنی۔ اپوزیشن جماعتیں سینیٹ میں اپنی اکثریت کے باوجود عدم اعتماد کی تحریک کامیاب بنانے میں ناکام ہوگئی۔ ارکان باغی ہوکر حکومت کے ساتھ مل گئے۔ ووٹ کو عزت دو اور جمہوریت کے لیے یہ لوگ گھنائونا دھبہ ہیں۔ عوامی مینڈیٹ کی خلاف ورزی کی گئی، ایسے لوگ کسی بھی وقت اپنے مفادات کے لیے ملک اور قوم کو دھوکہ دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے اکثر لوگ جرائم پیشہ اور مفاد پرست ہیں جو ہمیشہ خریدے جاتے ہیں، بلیک میلنگ کا حصہ بن جاتے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے اپنی جماعتوں کے ساتھ دھوکہ کیا، یہ پہلی بار نہیں ہوا ان جماعتوں کے لوگ ہر دور میں بکتے رہے ہیں، رات کو قیادت کے ساتھ ہوتے ہیں، صبح وفاداریاں بل لیتے ہیں، ایسے عناصر پر کس طرح اعتماد اور بھروہ کیا جاسکتا ہے۔ راجہ عارف نے کہا کہ مخلص اور بے داغ لوگوں کی کمی نہیں، یہ ہر پارٹی میں ہوتے ہیں، ان کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ وہ ایسی گندی سیاست کو چھوڑ کر جماعت اسلامی جیسی صاف اور شفاف کرپشن سے پاک جمہوری جماعت میں شامل ہوکر ملک اور قو کی کی خدمت کریں
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 32
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276