لندن (ویب ڈیسک) برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق مودی حکومت کے اقدام کو آئین سے بغاوت ہے ، شہریوں پر کلسٹر بموں کے استعمال کی خبریں تشویشناک ہیں۔ جیونیوز کے مطابق برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے برطانوی وزیر اعظم خط لکھاگیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق مودی حکومت کا اقدام آئین سے بغاوت ہے ۔ ارکان پارلیمنٹ نے مودی حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے شہریوں پر کلسٹر بموں کے استعمال کی خبریں تشویشناک ہیں، تقسیم ہند کے بعد سے بھارت کے زیر انتظام کشمیر مظالم کا شکار رہا ہے ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت جوکچھ کر رہاہے یہ ساری دنیامیں واضح ہو چکا ہے۔ چین،امریکا اور برطانیہ سبھی نے کشمیر کی موجودہ صورت حال اور بھارتی اقدام پر تشویش کااظہار کیا ہے۔ پاکستان نے اس مسئلے کو ہر فورم پر اٹھانے کا کہا ہے اور پاکستانی حکومت کشمیر کے ایشو پر کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان کی سبھی سیاسی پارٹیوں کی طرف سے متحدہ طور پرکہا ہے کہ اگر کشمیر کی آزادی کے لیے ہمیں جنگ بھی لڑنا پڑی تو لڑ جائیں گے۔ تاہم بھارت کے اس اقدام کی مخالفت بذات خود بھارتی بھی کرتے نظر آ رہے ہیں۔بھارتی اپوزیشن پارٹیوں سمیت وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر کئی لوگوں نے بھارت کے اس اقدام کی مخالفت کر دی ہے اور اب ایک بھارتی شخص نے بھارت کے سپریم کورٹ میں موجودہ حکومت کے اس غیر منصفانہ اقدام کے خلاف درخواست بھی دائر کر دی ہے۔