اسلام آباد(ویب ڈیسک )انسداد دہشتگردی عدالت نے فیصل رضا عابدی کا انٹرویو کرنے والی خاتون اینکرکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور ویب ٹی وی اینکرشانزے رحمان کوگرفتارکرکے 20 نومبرتک پیش کرنے کاحکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پیپلزپارٹی کے سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کے اشتعال انگیز بیان سے
متعلق کیس کی سماعت ہوئی،تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ شانزےرحمان کے موبائل فون بندہیں اورملزمہ کاتعلق کراچی سے ہے جس کی تلاش جاری ہے۔عدالت نے خاتون اینکرکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کر دیئے اور ویب ٹی وی اینکرشانزے رحمان کوگرفتارکرکے 20 نومبرتک پیش کرنے کاحکم دیدیا۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کا متنازع انٹرویو کیا تھا جس میں سابق سینٹر اعلیٰ عدلیہ کے ججز کیخلاف توہین آمیز گفتگو کی تھی۔