counter easy hit

سانحہ سہون:خود کش حملہ آورکی سی سی ٹی وی ویڈیومیں نشاندہی

لعل شہباز قلندر کی درگاہ میں حملہ کرنے والے مبینہ بمبار کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں نشاندہی ہوئی ہے ، حملہ آور نے چیکنگ پوائنٹ کا

جائزہ لیا اور بغیر تلاشی اندر داخل ہوگیا۔آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ 99 فیصد یہی حملہ آور ہے ، ان کا کہنا ہے کہ حملے میں حفیظ بروہی کےملوث ہونے کو نظر انداز نہیں کرسکتے ، دھماکے سے تعلق کے شبہے میں خیرپور اور جوہی سے تین ملزمان گرفتار کرلیے۔

لعل شہباز قلندر کی درگاہ میں دھماکے سے قبل کی سی سی ٹی وی ویڈیو جیو نیوز کو موصول ہوگئی ہے، جس سے حملہ آور کی شناخت میں مدد ملے گی۔ویڈیو کے مطابق حملہ آور نے مردوں کے گیٹ سے داخل ہونے کی کوشش کی لیکن حملہ آور پیچھے ہٹا اور پھر لوگوں کے پیچھے مزار کے اندر داخل ہوا۔سیکورٹی کے لیے گیٹ پر کھڑاہوا اہلکار زائرین کی ٹھیک سے تلاشی نہیں لے رہا تھا۔ادھر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا ایک پریس کانفرنس میں کہنا ہے کہ حملہ آور کی نام سے شناخت نہیں ہوئی، سہون دھماکےمیں حفیظ بروہی گروپ کےملوث ہونے کو نظراندازنہیں کرسکتے ۔حفیظ بروہی کا سندھ میں دہشت گردی کا نیٹ ورک قائم ہے۔

اے ڈی خواجہ نے بتایا کہ سانحہ سہون سےمتعلق تفتیش آگےبڑھ رہی ہے، سی ٹی ڈی، پولیس، رینجرز اورحساس ادارےتحقیقات کررہےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رش کے باعثشواہداکٹھےکرنےمیں مشکلات کا سامنا تھا۔علاوہ ازیں جیو نیوز کو موصول ہونے والی ایک اور سی سی ٹی وی ویڈیو میں دھماکے کے بعد ہونے والی تباہی دکھائی گئی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق دھماکا انتہائی شدید نوعیت کا تھا ، دھماکے کے بعد ہرطرف دھواں پھیل گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website