لاہور(ویب ڈیسک ) وزیراعظم نے وفاقی وزیر اطلاعات کے پر کاٹ دیے۔ عمران خان نے فواد چوہدری سے پی ٹی وی کے معاملات واپس لے لیے۔یوسف بیگ مرزا کو ذمہ داری سونپ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عامر متین کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے پر کاٹ دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزیر اطلاعات کے پر کاٹ دیے۔عمران خان نے فواد چوہدری سے پی ٹی وی کے معاملات واپس لے لیے۔یوسف بیگ مرزا کو ذمہ داری سونپ دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عامر متین کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے پر کاٹ دیے ہیں۔ عامر متین کا دعویٰ ہے کی منگل کے روز وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نے فواد چوہدری سے ان کا سب سے بڑا اختیار چھین لیا۔ وزیراعظم نے پہلی مرتبہ ایم ڈی پی ٹی وی اور وزیر اطلاعات کے تنازعے میں مداخلت کی ہے۔وزیراعظم نے حیران کن طور پر فواد چوہدری کیخلاف جاتے ہوئے فیصلہ کیا۔وزیراعظم نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے پی ٹی وی کے معاملے کا اختیار واپس لے لیا۔وزیراعظم نے نئے ایم ڈی پی ٹی وی کی تعیناتی تک یوسف بیگ مرزا کو پی ٹی وی کے معاملات دیکھنے کی ہدایت کی ہے۔عامر متین کا مزید کہنا ہے کہ ارشد خان کی لابی بہت مضبوط ہے۔اسی لیے وزیر اطلاعات فواد چوہدری ان کے سامنے کمزور پڑ گئے ہیں۔تحریک انصاف میں دھڑے بندی کا تنازعہ عروج پر پہنچ گیا ہے۔ اسی لیے تحریک انصاف کے بیشتر وزراء اپنی وزارتوں کی بجائے اندرونی سیاسی لڑائیوں پر توجہ دے رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ بیشتر وزیریوں کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے۔