counter easy hit

بریکنگ نیوز:ملک بھر میں بی اے اور بی ایس سی کا سابقہ نظام ختم،اب کیا طریقہ کار ہو گا ؟

لاہو( ویب ڈیسک ) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر میں بی اے بی ایس ڈگری پروگرام پر پابندی لگا دی اور ملک بھر کی تمام جامعات کو پابند کیا ہے کہ وہ اب دوسالہ بی اے بی ایس پروگرام آف نہیں کرینگی۔ تاہم بی اے / بی ایس سی کی دو سالہ ڈگری رکھنے والے طلبا کو ایچ ای سی اور متعلقہ یونیورسٹی کی جانب سے متعین کردہ 15-18کریڈٹ آورز پر محیط کورسز مکمل کرنے کے بعد چار سالہ بی ایس پروگرام کے تیسرے سال یعنی پانچویں سمسٹر میں داخلہ لینے کی اجازت ہو گی۔ ایچ ای سی کی جانب سے جاری پریس ریلز کے مطابق دو سالہ بی اے / بی ایس سی کی جگہ جامعات اب ایچ ای سی کی منظوری کے بعد 12 سالہ اسکولنگ والے طلبا کے لئے اپنے منظور شدہ کیمپسز یا کالجز کے ذریعے جاب مارکیٹ میں اہمیت کے حامل مضامین میں ایسوسی ایٹ ڈگری کرواسکتی ہیں۔ ایسوسی ایٹ ڈگری کی تفصیلات ایچ ای سی کی ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website