counter easy hit

بریکنگ نیوز:ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں رات گئے بڑی کارروائی

Breaking News: Great action overnight headed by DG Punjab Food Authority

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویجیلینس ٹیموں نے لاہوریوں کو استعمال شدہ گندہ تیل استعمال کرنے سے بچا لیا،7 ہزار560لیٹر استعمال شدہ گندہ تیل سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں ویجیلینس ٹیموں نے رات گئے بڑی کارروائی کرتے ہوئے42 ڈرموں میں موجود 7 ہزار560لیٹراستعمال شدہ گندہ تیل سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔استعمال شدہ تیل ٹرک نمبری ٹی اے ایم 152 میں انڈسٹریل ایریا روات، راولپنڈی سے لاہور لایا جا رہا تھا۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ویجیلنس کی اطلاع پر ناکہ لگا کر ٹرک پکڑاگیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ آفس لا کرتحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔پکڑا گیا گروہ مشکوک حرکتوں اور بائیو ڈیزل کمپنیوں سے معاہدہ ختم ہونے کی وجہ سے شک کے دائرے میں تھا۔منظم گروہ بائیو ڈیزل کے نام پر تیل اکٹھا کر کے سستے داموں فیکٹریوں کو سپلائی کرتا تھا۔پی ایف اے قوانین کے مطابق استعمال شدہ تیل کی صرف بائیو ڈیزل بنانے میں استعمال کی اجازت ہے۔کیپٹن(ر)محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ استعمال شدہ تیل کے کھانے میں استعمال سے معدے کے السر اور کینسر جیسی موذی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ملاوٹ کا خاتمہ کرکے صوبے سے بیماریوں کا بوجھ کم کریں گے۔حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق محفوظ خوراک کی یقنی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔خوراک کے کاروبار میں دھوکہ دہی کرنے والے انسان دشمن سخت سزاؤں کے حقدار ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمن نے کہ تحریک انصاف کی حکومت پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران پارلیمان کا جنازہ نکال رہے ہیں،ایک سال میں 15 آرڈیننس پیش کئے گئے ہیں،پاکستان کی تاریخ میں کسی حکومت نے ایک سال میں اتنے آرڈیننس پیش نہیں کئے، حکومت قانون اور آئین کا مذاق اڑا رہی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر شیری رحمن کا بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چند ماہ پہلے حکومت نے کہا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت کو با ئی پاس کریں گے، آج حکومت نے ایوان بالا میں ہماری اکثریت کو بائی پاس کیا ہے،آج حکومت نے سینیٹ میں چار آرڈیننس پیش کئے ہیں اور آرڈیننس کو مسترد کرنے کی ہماری درخوست نہیں لی گئی۔سینیٹر شیری رحمان کے مطابق حکمرانوں کے اس اقدام کے بعد واضع ہو گیا ہے کہ یہ حکومت پارلیمان کا جنازہ نکال رہی ہے،یہ آرڈیننس کے ذریعے حکومت چلانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت جی آئی ڈی سی کے ذریعے سرمایادار طبقے کو اربوں روپے معاف کر رہی ہے،حکومت قانون اور آئین کا مذاق اڑا رہی ہے،ایک سال میں 15 آرڈیننس پیش کئے گئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website