اسلام آباد (ویب ڈیسک) تازہ ترین خبروں اور مصدقہ ذرائع کے مطابق جمعیت علماءاسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کے استعفیٰ کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن میں توسیع کا اشارہ دے دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے رکن چوہدری پرویز الہٰی نے مولانا فضل الرحمان سے تمام معاملے کو افہام و تفہیم اورخوش اسلوبی سے حل کرنے کی درخواست کی جس پر انہوں نے مثبت پیغام کا اشارہ دے دیا۔ذرائع نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے رابطے کے بعد مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حکومت کو ڈیڈ لائن میں توسیع کا امکان ہے، وزیر اعظم کے استعفیٰ کے حوالے سے ایک سے 2 روز کی توسیع کی جاسکتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان اس وقت اپنی پارٹی کے اندر اس معاملے پر مشاورت کر رہے ہیں اور حتمی فیصلہ جلد ہوجائے گا۔خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان جمعہ کے روز عمران خان کو استعفیٰ کیلئے 2 روز کی مہلت دی تھی جو اتوار کو ختم ہورہی ہے۔