لاہور (ویب ڈیسک) تازہ ترین خبر کے مطابق جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ پنجاب پولیس کے شعبہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے یہ گرفتاری اس وقت ڈالی جب حافظ محمد سعید گوجرانوالہ جا رہے تھے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حافظ محمد سعید اب اپنے خلاف قائم مقدمات کا سامنا کریں گے ، اس سلسلے میں انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ حافظ محمد سعید لاہور سے گوجرانولہ جا رہے تھے ۔ یاد رہے کہ جماعت الدعوۃ کے مرکزی اور سینئر ترین رہنما حافظ محمد سعید کے خلاف نہ صرف کئی مقدمات درج تھے بلکہ حکومت پاکستان پر انکی گرفتاری کے سلسلے میں شدید دباؤ بھی تھا ۔