اسلا م آباد ; تحریک انصاف کو ایک اور آزاد امیدوار کی حمایت حاصل ہو گئی ہے ۔ ملتان سے شاہ محمود قریشی کے مقابلے میں الیکشن جیتنے والے امیدوار شیخ سلیمان نعیم کی حمایت حاصل ہوئی ہے ۔ ملاقات میں جہانگیر ترین اور علیم خان شامل تھے۔شیخ نعیم کو عمرا ن خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں ۔
جبکہ دوسری جانب شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میں اختلافات ختم نہ ہوئے۔عمران خان کے 2 اہم کھلاڑیوں میں چپقلش اب بھی جاری ہے، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں اختلافات پھر سامنے آگئے، جہانگیر ترین کو پنجاب میں حکومت سازی کیلئے آزاد امیدواروں کو ساتھ ملانے کا ٹاسک ملا تو جہانگیر ترین نے سلمان نعیم سے بھی ملاقات کی، جس نے حلقہ پی پی 217 پر شاہ محمود قریشی کو شکست دی تھی۔ذرائع کے مطابق شاہ محمود اس بات پر غصہ ہیں کہ جہانگیر ترین ایسے آزاد امیدوا سے کیوں ملے؟، جسے پارٹی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی سے نکالا گیا۔انتخابی مہم کے دوران بھی دونوں رہنماؤں کے اختلافات خبروں میں رہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماء نعیم الحق نے سینئر رہنماؤں میں اختلافات کی تردید کردی۔پی ٹی آئی وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کیلئے دیگر امیدواروں کو اپنی جانب راغب کر رہی ہے، ایسے میں سینئر رہنماؤں کو ایک پیج پر لانا بھی پارٹی قیادت کیلئے بڑا امتحان ہے۔