counter easy hit

بریکنگ نیوز: عید الضحیٰ کے بعدیکم محرم الحرام کا بھی اعلان کر دیا گیا

Breaking News: Kim Muharram al-Haram was also announced after Eid al-Zahi

لاہور(نیوز ڈیسک) عید الضحی کے بعد محرم الحرام میں یوم عاشور کی تعطیل کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا گیا، یکم محرم الحرام یکم ستمبر کو ہوگی، جبکہ یوم عاشور کی تعطیل 10 ستمبر بروز منگل کو ہوگی، وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹوئٹ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آنے کے بعد وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔اس پیغام میں وفاقی وزیر نے یاد دہانی کروائی ہے کہ ان کی کہی ہوئی بات درست ثابت ہوئی، پاکستان میں عید الضحیٰ 12 اگست کو ہوگی، جبکہ اسی حساب سے یکم محرم الحرام یکم ستمبر کو ہوگی۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قریباً دو ماہ قبل ہم نے عید کی تاریخ دے دی تھی، پاکستان کو ایک ماڈرن اسلامی تشخص اپنانا چاہئے عصر حاضر کے تقاضوں کو اپنا کر، علم اور آگاہی کے راستوں پر چل کر ہی منزل پر پہنچا جا سکتا ہے۔ریاست کو فیصلہ کرنا چاہئے کہ مملکت پاکستان میں پسماندہ رویوں کی گنجائش نہیں ہو گی۔ واضح رہے کہ آج بروز جمعہ پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے۔ چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں ذی الحج کا چاند دیکھنے سے متعلق ملک بھر میں زونل کمیٹیوں کی شہادتوں کو اکٹھا کیا گیا۔ تاہم پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ ملک بھر میں چاند دیکھنے کی 72 شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔جس کے باعث کل بروز ہفتہ3 اگست کو یکم ذی الحج ہوگی، جبکہ عید الضحیٰ 12 اگست بروزپیر کو منائی جائے گی۔ واضح رہے اس سے قبل وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بھی اسلامی کیلنڈر کے تحت 12 اگست کو عیدالضحیٰ کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، خلیجی ملک میں یوم العرفة 10 اگست کو ہوگا اور عیدالضحیٰ 11 اگست کو منائی جائے گی۔ خلیجی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے سپریم کونسل کی جانب سے اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ جبکہ مملکت کے شہریوں سے بھی ذوالحج کا چاند دیکھنے کی درخواست کی گئی تھی۔ اب اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند دیکھ لیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند مختلف علاقوں المجمع، سدیر اور تمیر میں دیکھا گیا ۔ اب کل سعودی عرب میں ذوالحج کی یکم تاریخ ہوگی۔ جبکہ یوم العرفة 10 اگست کو ہوگا اور عید الاضحیٰ 11 اگست کو منائی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website