counter easy hit

بریکنگ نیوز: مریم نواز کی مشکلات میں اضافہ ۔۔۔ایک اور سنگین مقدمہ درج ہو گیا

Breaking News: Mary's problems increased ... another serious case was registered

لاہور (ویب ڈیسک) مریم نواز اور مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔انہوں نے بھی جج ارشد ملک کی ویڈیو دکھا کر یہی سوچا تھا کہ نواز شریف کو فوراً رہا کر دیا جائے گااور سب معاملات ٹھیک ہوجائیں گے مگر یہاں تو الٹا کام ہو گیا۔ جج ارشد ملک کو عہدے سے تو ہٹایا گیا مگر ان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی بلکہ جج ارشد ملک کی ہی شکایت پر مریم نواز اور مسلم لیگ کے اور سربراہوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو سامنے لانے پر مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق جج ارشد ملک کی شکایت پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیاہے۔ مقدمے میں مریم نواز، شہبازشریف، شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف ، عظمیٰ بخاری، پرویز رشید، احسن اقبال و دیگر کو نامزد کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ مریم نواز نے ویڈیو ہیر پھیر کر کے دکھائی اور اسے ٹیمپر کر کے الیکٹرانک فارجری بھی کی۔ایف آئی آراندراج کے بعدویڈیوبلیک میلنگ اسکینڈل میں میاں رضا نامی نیا کردار بھی سامنے آیا جس نے ویڈیو میاں طارق سے خرید کر اسے آگے فروخت کیا۔ جج ارشدملک کی ہی شکایت پر ایف آئی اے نے دبئی فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے میاں طارق کو گرفتارکیا۔ متن میں کہا گیا ہے کہ جب ملتان میں ڈسٹرکٹ جج تھا تو میاں طارق نے غیراخلاقی ویڈیوبنائی۔5ماہ پہلے میاں طارق نے ویڈیو مسلم لیگ ن کے رہنمامیاں رضا کو فروخت کی، ویڈیو کے ذریعے ناصرجنجوعہ،ناصربٹ،خرم یوسف، مہرگیلانی نے بلیک میل کیا اور کہا کہ نوازشریف کی مدد کرو۔جج ارشد ملک کی درخواست پر کاٹی جانے والی ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ بلیک میل کرکے کہاجاتاتھا کہ تاثر پیش کروں نوازشریف کے خلاف فیصلہ دبائومیں دیا۔ مریم نواز،لیگی رہنمائوں کوپریس کانفرنس کرتے دیکھ کرشدیدجھٹکالگا کیونکہ اس کا مقصد خاندان،عدلیہ کے خلاف گھنائونا پروپیگنڈاکرنا مقصود تھا۔ارشد ملک نے وزیر قانون کو ویڈیو ریلیز ہونے کے بعد ایک خط تحریر کیا تھا جس میں پریس کانفرنس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ ایف آئی آر ایف اسلام آباد تھانے میں کاٹی گئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website