counter easy hit

بریکنگ نیوز: ممبر صوبائی اسمبلی جگنو محسن کے گھر پر قبضے کی کوشش ۔۔۔۔ پھر کیا حالات پیش آئے ؟ ناقابل یقین خبر

Breaking News: Member of the Provincial Assembly tries to occupy the house of Jagno Mohsin ... What happened then? Incredible news

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) اوکاڑہ میں درجنوں مسلح افراد کا منتخب ایم پی اے سیدہ جگنو محسن کی کوٹھی پر قبضہ کرنے کی کوشش‘ ملازم پر وحشیانہ تشدد‘ لوگوں کے آ جانے پر ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ایف آئی آر کے مطابق گذشتہ روز منتخب ایم پی اے سید ہ جگنو محسن کی کوٹھی واقع محلہ جیوے شاہ شیرگڑھ میں درجنوں مسلح افراد داخل ہوگئے۔ کوٹھی میں موجود سیدہ جگنو محسن کے اسسٹنٹ رائے محمد عمران اور ملازم محمد عمران سے مزاحمت کی تو ملزمان نے عمر ان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ہوائی فائرنگ شروع کر دی۔ جس سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل کیاملزمان نے اس دوران سیدہ جگنو محسن کے اسسٹنٹ رائے محمد عمران کو اسلحہ کے زور پر یر غمال بناتے ہوئے اسے زمین پر بٹھا ئے رکھا شوروغل اور ہوائی فائرانگ کی آواز سن کر اہل علاقہ کے درجنوں افراد موقع پرآ گئے جنہیں دیکھتے ہی ملزمان فرار ہوگئے۔ موقع پر موجود لوگوں نے ملزمان میں سے مصطفی مہدی محسن، عرفان کو شناخت کر لیا، پولیس تھانہ شیر گڑھ نے ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ پنجاب اسمبلی کی نشست پر جن سینکڑوں امیدواروں نے فتح اپنے نام کی انہی میں سے ایک پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن ہیں نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن اوکاڑہ میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی-184 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں کھڑی ہوئی تھیں نجم سیٹھی اور عمران خان کے درمیان اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں اور ایسے میں یہ بات انتہائی اہمیت کی حامل ہو گی کہ ان کی اہلیہ جگنو محسن پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ نون کا ساتھ دیتی ہیں یا وہ تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کریں گی تاہم نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن نے پنجاب اسمبلی میں آزاد حیثیت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website