لاہور; نیب نے سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو گرفتار کر لیا۔ آج وہ کرپشن کیسز کے حوالے سے نیب میں پیش ہوئے تھے ۔ واضح رہے کہ نیب نے الیکشن تک ن لیگی رہنماؤں کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔
نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں کرپشن کیس میں ن لیگی رہنما کو گرفتار کیا ہے۔ قومی احتساب بیورو(نیب) نے الیکشن لڑ نے والے کسی بھی امیدوار کوکرپشن کے الزامات پر 25 جولائی تک گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت اسلام آباد میں نیب ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ہواجس میں ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور خوربرد کے الزامات کا جائزہ لینے کے بعد اہم فیصلے کیے گئے۔نیب نے سابق ڈی جی پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی احد چیمہ،سی ای او بسم اللہ انجینئرنگ شاہد شفیق اور دیگر کے خلاف بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی جب کہ بلین ٹری سونامی پراجیکٹ خیبر پختونخوا کے افسروں و اہلکاروں کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی، ملزمان پر مبینہ طور پر پراجیکٹ کے فنڈز میں خورد برد کاالزام ہے۔