counter easy hit

بریکنگ نیوز:نیب نے علیم خان کو ایک اور زوردار جھٹکا دیدیا

لاہور (ویب ڈیسک) نیب نے علیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی۔ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا۔دنیا نیوز کے نمطابق نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ علیم خان کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔تفصیلات کے مطابق نیب نے علیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی۔ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا۔دنیا نیوز کے مطابق نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ علیم خان کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور آف شور کمپنیوں کی تحقیقات چل رہی ہیں،علیم خان30اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر علیم خان کے اثاثوں کی کل مالیت 91 کروڑ 82 لاکھ سے زائد جب کہ ایک ارب روپے کے مقروض ہیں، ان کے پاس ذاتی پراپرٹی کی مالیت 15 کروڑ 92 لاکھ 75 ہزار 737 روپے ، 3 کروڑ 47 لاکھ 21 ہزار 652 روپے مالیت کی بیش قیمت گاڑیوں کے مالک ہیں ،ان کی پاکستان میں 43 جب کہ بیرون ملک 3 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر علیم خان کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں جس کے مطابق ان کے اثاثوں کی کل مالیت 91 کروڑ 82 لاکھ سے زائد ہے جب کہ وہ ایک ارب روپے کے مقروض ہیں۔دستاویزات کے مطابق علیم خان کے کل اثاثوں کی مالیت 91 کروڑ 82 لاکھ 78 ہزار 855 روپے ہے، ان کے پاس ذاتی پراپرٹی کی مالیت 15 کروڑ 92 لاکھ 75 ہزار 737 روپے ہے، وہ 3 کروڑ 47 لاکھ 21 ہزار 652 روپے مالیت کی بیش قیمت گاڑیوں کے مالک ہیں جن میں 3 لینڈ کروزر اور ایک ہنڈا سوک ہے۔ دستاویزات میں ظاہر کیے گئے اثاثوں میں علیم خان کے پاس 9 لاکھ 94 ہزار 760 روپے کی جیولری موجود ہے جب کہ ان کے پاس نقد 9 لاکھ 35 ہزار 200 روپے اور بینک میں 6 کروڑ 40 لاکھ 82 ہزار 21 روپے ہیں ۔ دستاویزات کے مطابق علیم خان کا پاکستان میں صرف 90 ہزارروپے کا کاروبار ہے ، ان کا بیرون ملک کاروبار کا سرمایہ 81 لاکھ 38 ہزار 5 روپے ہے جب کہ ان کے پاس موجود لاکھوں شیئرز کی مالیت 12 کروڑ 93 لاکھ 53 ہزار 990 روپے ہے۔اس کے علاوہ علیم خان نے اپنی ہی بنائی ہوئی کمپنی سے 69 کروڑ 97 لاکھ 4 ہزار 306 روپے بطور قرض لیے ، ان کی پاکستان میں 43 جب کہ بیرون ملک 3 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔دستاویزات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے 2015 تا 17 تنخواہ اور منافع کی مد میں 4 کروڑ 39 لاکھ 5 ہزار 799 روپے کمائے ، تین سال میں ایک کروڑ 2 لاکھ 77 ہزار 914 روپے ٹیکس دیا، وہ ایک ارب 21 کروڑ 86 لاکھ 32 ہزار 281 روپے کے مقروض ہیں۔پی ٹی آئی رہنما کے موجودہ اثاثوں میں 41 کروڑ 7لاکھ 10 ہزار 277 روپے کا اضافہ ہوا ، ان کے پاس موجودہ فرنیچر کی مالیت 19 لاکھ 60 ہزار روپے ہے جب کہ انہوں نے بیرون ممالک 23 دورے کیے جن پر 21 لاکھ 65 ہزار روپے اخرجات آئے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website