لاہور(ویب ڈیسک )نیب کی ٹیم مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے 96 ایچ ماڈل ٹاﺅن پہنچ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب)کی ٹیم اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکی گرفتاری کیلئے 96 ایچ ماڈل ٹاﺅن پہنچ گئی ہے، نیب کی ٹیم 12 اہلکاروں کے ساتھ حمزہ شہباز کی رہائشگاہ پہنچی،اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے اور تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔نیب نے ٹیم نے حمزہ شہبازکی گرفتاری کیلئے پیغام بھی پہنچا دیانیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمارے پاس حمزہ شہباز کی گرفتاری کے وارنٹ موجود ہیں ۔ان کو گرفتار کئے بغیر نہیں جائیں گے۔واضح رہے کہ تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم نے شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ کے دوران حمزہ شہباز کو گرفتار کر لیا۔ نیب ٹیم کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ان کے گرفتاری کے وارنٹ موجود ہیں ، حمزہ شہباز تھوڑی دیر پہلے ہی اپنےوالد سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچے تھے ، واضح رہے کہ نیب نے قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے گھر میں چھاپہ ماراہے ۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے ترجمان ملک محمد احمد نے کہاہے کہ نیب نے شہبازشریف کی رہائشگاہ 96 ایچ پر چھاپہ ماراہے ، نیب والے بغیر وارنٹ کے گھر کی تلاشی لینے کیلئے آئے ہیں۔ دوسری جانب رائیس انصاری کا کہناہے کہ نیب کے ذرائع کہہ رہے ہیں کہ ان کے پاس سرچ وارنٹ موجود ہیں ، ہم قانونی تقاضے پورے کر کے آئے ہیں ۔رئیس انصاری کا کہناتھا کہ نیب کی 7 سے 8 رکنی ٹیم نے شہبازشریف کی رہائشگاہ پر چھاپہ ماراہے۔ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ جب نیب ٹیم چھاپہ مارنے کے لیے آئی تو شہباز شریف گھر پر موجود نہیں تھے بلکہ ان کے بیٹے حمزہ شہباز گھر پر ہی تھے ، یب ٹیم اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی جبکہ نیب تیم اس بات پر بضد رہی کہ ہم قانو ن کے مطابق چھاپہ مارنے آئے ہیں اور ہمارے پاس وارنٹ موجود ہیں مطابق چھاپہ مارنے آئے ہیں اور ہمارے پاس وارنٹ موجود ہیں