میاں چنوں : وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزادر کا پروٹوکول ایک بچی کی جان لے گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سردار عثمان بزدار آج مختصر دورے پر میاں چنوں پہنچے جہاں انہوں نے ڈی ایچ کیو اسپتال کا دورہ بھی کیا۔تاہم وزیر اعلی پنجاب کو ملنے والا پروٹوکول ایک بچی کی جان لے گیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی کی آمد پر ایمرجنسی کو بند کر دیا گیا تھا۔ایمرجنسی میں داخلہ کی اجازت نہ ملنے پر بچی جاں بحق ہو گئی۔اس سے پہلے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارمختصر دورے پرمیاں چنوں پہنچ گئے ہیں۔۔وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بذریعہ ہیلی کاپٹرمیاں چنوں پہنچے۔جہاں سے وزیراعلیٰ نواحی گاؤں 114 پندرہ ایل میں قریبی دوست کی رہائشگاہ روانہ ہوئے۔وزیراعلیٰ کی اپنےقریبی دوست ملک کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔جس کے بعد انہوں نے میاں چنوں میں ہی اسپتال کا دورہ کیا۔اس موقع پر ان کے لیے پروٹوکول کا انتظام کیا گیا تھا۔ایک بیمار بچی کو ایمرجنسی میں داخلے کی اجازت نہ دی گئی۔والدین منت سماجت کرتے رہے لیکن اس کے باوجود بھی انہیں بچی کو ایمرجنسی میں لے کر جانے کی اجازت نہ دی گئی۔اور بچی موقع پر جاں بحق ہو گئی۔جس پر والدین نے شدید احتجاج کیا ہے۔یاد رہے ماضی میں ہمیں ایسی بہت سے واقعات دیکھنے کو ملے ہیں جن میں پروٹوکول کی زد میں مریض جاں بحق ہو جاتے تھے ،تایم تحریک انصاف نے اس پروٹوکول کے خلاف نعرہ لگایا ۔تاہم ان کا یہ نعرہ آج کھوکھلا ثابت ہوا ہے اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا پروٹوکول ایک بچی کی جان کا دشمن بن گیا۔میاں چنوں میں ایمرجنسی میں داخلہ کی اجازت نہ ملنے پر ایک بچی جاں بحق ہو گئی۔