counter easy hit

بریکنگ نیوز: پاکستان بمقابلہ بھارت ۔۔۔۔ جرمنی نے اچانک میدان میں آکر کس کی حمایت کا اعلان کردیا ؟ پوری دنیا دنگ رہ گئی

Breaking News: Pakistan vs India ... Who has Germany suddenly come to the field to announce support for? The whole world was stunned

نئی دہلی ( ویب ڈیسک ) جرمنی نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے غیر آئینی اقدام پر بھارت کو مسلم اکثریتی ریاست کو دی گئی ضمانتوں کے احترام کی ترغیب دی ہے۔ دہلی سرکار کو کہا گیا ہے کہ ان تمام شہری حقوق کا احترام کیا جائے جنہیں قانونی تحفظ حاصل ہے۔ جرمن حکومت کی ترجمان ماریا اڈبارنے کہا ہے کہ بھارت کشمیری قیادت سے بات چیت کرے، مسلم اکثریتی ریاست کشمیرکودی گئی ضمانتوں پرعمل لازم ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کوخط تحریر کیا ہے جس میں مقبوضہ کشمیراورخطے میں امن وامان کی صورتحال سے آگاہ کیا ،خط میں کہا گیا ہے کہ ہیومن رائٹس کمیشن نے گزشتہ ماہ دوسری رپورٹ جاری کی جس میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کاپردہ چاک کیاگیا ہے ،رپورٹ میں زیرحراست ہلاکتوں اورپیلٹ گن کے استعمال کاذکرہے، اس کے علاوہ خواتین سے بدسلوکی،ظلم وستم اوراغواجیسے اقدامات کاذکرکیا گیا،خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت نہتے کشمیریوں کوجبروتشدد کا نشانہ بنا رہا ہے، بھارتی اقدام کشمیریوں کے خوف میں مزیداضافے کاموجب بن رہاہے جس سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کاعمل متاثرہونےکاخدشہ ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے خط میں کہا ہے کہ بھارت کے اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں پاکستان اقوام متحدہ کو 27اپریل کولکھے گئے خط میں آگاہ کرچکاہے،ایسی صورتحال سے پورے جنوبی ایشیاکاامن خطرے میں ہے،اقوام متحدہ کواس تمام صورتحال کانوٹس لیناچاہیے،خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کوانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکاجائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website