اسلام آباد; الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 25 اور 26 نوشہرہ میں سرکاری مشینری کے استعمال سے متعلق معاملہ مزید تحقیقات کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو بھجوا دیا،جبکہ پرویز خٹک سمیت دیگر امیدواروں کو سرکاری مشینری کے استعمال پر نااہلی کی وارننگ دے دی۔ منگل کو الیکشن کمیشن میں
حلقہ این اے 25 اور 26 نوشہرہ میں سرکاری مشینری کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کی سماعت کے دوران پرویز خٹک۔ عمران خٹک۔ احد خٹک اور لیاقت خٹک کے وکلاء الیکشن کمیشن کے سنے پیش ہوئے، تحصیل ناظم احد خٹک اور ضلع ناظم لیاقت خٹک نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا، الیکشن کمیشن نے متعلقہ امیدواروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی مشینر ی استعمال کی گئی تو امیدواروں کو نااہل کیا جا سکتا ہے، الیکشن کمیشن نے مزید تحقیقات کے لیے معاملہ ڈی آراو نوشہرہ کو بھیج دیا۔