راولپنڈی;اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہونے پر پمز ہسپتال کے ڈاکٹرنے نواز شریف کو سی سی یو منتقل کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نسیم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا
اور اڈیالہ جیل قید سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت کے بارے میں آگا ہ کیا۔جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بلڈ ٹیسٹ میں کلاٹس کی نشاندہی ہوئی ہے جس کے باعث نواز شریف کو بائیں بازو اور سینے میں شدید درد اور تکلیف کا سامنا ہے ۔پمز ہسپتال کے ڈاکٹرنعیم نے نواز شریف کو سی سی یو منتقل کرنے کی تجویز کی ہے ۔چیف سیکرٹری داخلہ نسیم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹ نگران وزیراعلی کو بھجوا دی ہے اور پنجاب حکومت سے اجازت ملتے ہی انہیں منتقل کر دیا جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب یک اور خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 2013کے الیکشن کے مقابلے میں 90لاکھ ووٹ زیادہ حاصل کئے ہیں جس کی وجہ پی ٹی آئی کی مسلسل جدوجہد اور امیدواروں کی انتھک محنت شامل ہے۔ امیدواروں نے ہمیشہ ہی بہت محنت کرنے کا ثبوت دیا ہے مگر چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملک میں چھیالیس امیدوار چنے جن میں سے 23امیدوار وں نے اپنی نشستوں پر کامیابی حاصل کی اور تحریک انصاف کے لئے اگلے پانچ سال حکومت کرنے کی راہ ہموار کردی الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے تجزیے کے مطاق 2013کے الیکشن میں پی ٹی آئی نے 75لاکھ تریسٹھ ہزار پانچ سو چار ووٹ حاصل کرکے ملک کی تیسری بڑی سیاسی جماعت ٹھہری تھی جبکہ موجودہ الیکشن میں 9,287,736( بیانوے لاکھ ستاسی ہزار سات سو چھتیس ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ مودہ الیکشن میں پی ٹی آئی نے 16,851,240 حاصل کئے ہیں جس میں امیدواروں کی محنت کا کردار بہت معنی رکھتا ہےامیدواروں نے عمران خان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائی اور ان کے معیار پر پورا اترے۔ الیکشن کمیشن کے تجزئے کے مطابق پنجاب کے مضبوط امیدواروں نے پی ٹی آئی کے 42امیدواروں میں سے بیس امیدوار کامیاب ہوئےاور 3,907,178ووٹوں میں اضافہ کیا ہے۔