counter easy hit

بریکنگ نیوز: طاقتور سمندری طوفان شہروں میں داخل ۔۔۔۔ امریکہ میں اس وقت کیا حالات ہیں ؟ تازہ ترین خبر

Breaking News: Powerful hurricanes enter cities ... What are the conditions in the US right now? Latest news

اباکو (ویب ڈیسک) طاقتور سمندری طوفان ڈورین بہاماس کے شمالی جزائر اباکو سے ٹکرا گیا, سمندری طوفان کیٹگری 5میں داخل ہوچکا ہے ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈورین طوفان کے کل شام تک امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرانے کے امکانات ہیں ۔ طوفان ڈورین کی راستے میں آنے والی دیگر امریکی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔ فلوریڈا ، جارحیا ، نارتھ اور ساﺅتھ کیرولینا میں بھی طوفان کا خطرہ ہے ۔ سمندری طوفان کیٹگری 5میں داخل ہوچکا ہے ۔اباکو کے ساحلی علاقوں میں 220کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ کیٹیگری 5 کے طوفان ڈورین کا رخ فلوریڈا کی جانب ہو گیا، طوفان نے بہاماس کے شمالی ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی، ،امریکی میڈیا کے مطابق کیٹیگری 5 کے طوفان ڈورین کا رخ فلوریڈا کی جانب ہو گیا، ڈورین 180 میل فی گھنٹہ کی رفتارسے فلوریڈا کی طرف بڑھ رہا ہے ، طوفان نے بہاماس کے شمالی ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی جس پر فلوریڈا، جارجیا،شمالی اور جنوبی کیرولینا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، امریکی صدرٹرمپ نے طوفان کے پیش نظر پولینڈ کا دورہ منسوخ کردیا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر اوڈیسا میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 3 پولیس اہل کاروں سمیت 21 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ حملہ آور سفید فام ہے جس کی عمر لگ بھگ تیس برس تھی ۔ حملہ آور نے فائرنگ کا آغاز ٹریفک سگنل پر پولیس اہل کار کو نشانہ بناکر کیا اور پھر پوسٹل سروس کی وین ہائی جیک کرکے فرار ہوگیا۔ وین ڈرائیو کرنے کے دوران ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کی اور بعد میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔ اس سے پہلے پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور وں کی تعداد 2 ہے۔ جنہوں نے اوڈیسا اور مڈلینڈ شہروں میں فائرنگ کی تاہم اب کہا گیا ہے کہ حملہ آور ایک ہی تھا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوفائرنگ کے واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کام کررہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website