counter easy hit

بریکنگ نیوز: وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم ۔۔ حکومتی اعلان نے لاکھوں لوگوں کا دل توڑ دیا

Breaking News: Prime Minister Housing Scheme The government announcement broke the hearts of millions

لاہور ( ویب ڈیسک ) نیا پاکستان آن لائن رجسڑیشن کے نام پر حکومت نے 10 کروڑ روپے لوگوں سے اکٹھے کر لیے لیکن یہ اعلان کردیا ہے کہ رجسٹریشن کروانے والوں کے نام قرعہ اندازی میں شمال نہیں ہو نگے ۔ 15 جولائی 2019 کو وفاقی حکومت نے نادرا پاکستان کے تعاون سے نیا پاکستان ہاوسنگ پرا جیکٹ کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کیا جسکے بعد یہ انکشاف سامنے آیا کہ نیا پاکستان ہاوسنگ کا قرعہ اندازی سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔ وفاقی حکومت آن لائن رجسٹریشن سے گھروں کی طلب کا اندازہ لگا رہی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 لاکھ 48 ہزار 958 لوگوں نے آن لائن رجسٹریشن کروالی ہے ۔ اور مزید یہ کہ وفاقی حکومت نے گھروں کی طلب کا اندازہ لگانے کے لیے عوام کی جیبوں سے 10 کروڑ روپے کی خطیر رقم بھی نکوا لی ہے مگر اصل حقائق یہ ہیں کہ کسی بھی شہر میں منصوبہ شروع کرنے سے پہلے وہاں کے فارم کی الگ قیمت وصول کی جائیگی اور رجسٹریش کا عمل بھی بذریعہ بنک دوبارہ کرنا پڑے گا آن لائن رجسٹریشن کروانے کے لیے آنے والے در خواست کنند گان حکومت کی اس پالیسی سے بے خبر ہیں ۔ رجسٹریشن کرنے والے ای فرنچائز کے مالک نے بتایا کہ روزانہ اسکے پاس اوسطا 35 لوگ رجسٹرین کروانے کے لیے آتے ہیں ۔ انکو (فرنچائز مالک )کو رجسٹریشن کرنے کے عوض 35-40 روپے ملتے ہیں لیکن یہ معلوم نہیں کہ لوگوں کو گھر ملیں گے بھی یا نہیں ۔ جنرل سیکرٹری پنجاب ٹآسک فورس عاطف میو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سےیہ آن لائن رجسٹریشن کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ، آن لائن رجسٹریشن کا گھروں کی الاٹمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ جب لاہور میں سکیم شروع کریں گے تو فارم دیے جائیں گے اور انھی فارم کی درخواست کی بنیاد پر درخواست گزار کا نام قرعہ اندازی میں شامل کریں گے ۔ نیا پاکستان کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے نادرا کے ای سہولت مراکز پر لگے بینرز پر درج ہے ” نیا پاکستان ہاوسنگ کی فیس یہاں جمع کروائیں جو کہ شہریوں کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے ۔ نیا پاکستان آن لائن رجسٹریشن کروانے والے ہوشیار رہیں ۔ رجسٹریشن کروانے کا ہر گز مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو قرعہ اندازی میں پلاٹ ملے گا ۔ قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے لیے دوبارہ پیسے اور فارم جمع کروانا پڑے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website