اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی ٹی وی حملہ کیس، وزیراعظم عمران خان کا نام خارج کردیا گیا، 2014 کے دھرنے کے دوران سرکاری ٹی وی چینل پر ہونے والے حملے کے کیس میں صدر پاکستان کے نامزد امیدوار عارف علوی بھی بری کیے جا چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کو،
وزیراعظم بننے کے بعد بہت بڑی خوشخبری سنا دی گئی ہے۔ 2014 کے دھرنے کے دوران سرکاری ٹی وی چینل پر ہونے والے حملے کے کیس میں وزیراعظم عمران خان کو بری کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل اسی کیس میں تحریک انصاف کی جانب سے صدر پاکستان کے نامزد امیدوار عارف علوی بھی بری کیے جا چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کو 2014 کے دھرنے کے دوران سرکاری ٹی وی چینل پر ہونے والے حملے کے کیس میں بری کرنے کا فیصلہ پیر کے روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران کیا گیا۔پی ٹی وی حملہ کیس میں تحریک انصاف کے دیگر کئی رہنما بھی نامزد ہیں۔ان رہنماوں میں مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی شیریں ایم مزاری، صدر تحریک انصاف اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر شامل ہیں۔ کیس میں نامزد یہ تمام رہنما بھی ضمانت حاصل کیے ہوئے ہیں۔ پی ٹی وی حملہ کیس میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری اور دیگر رہنما بھی نامزد ہیں