بریکنگ نیوز: تحریک انصاف میں بغاوت۔۔۔۔15 سے 20 ارکان کی بغاوت ،عارف علوی کا صدر مملکت بننے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔۔۔لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو لوگ ہمارا فارورڈ بلان بنانے چلے تھے ان کی
اپنی جماعت میں فارورڈ بلاک بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں 15 اراکین ناراض ہیں۔ ان کو منانے کے لیے چودھری سرور اور جہانگیر ترین کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے تاکہ ان کو منایا جا سکے اور ان کی ناراضگی دور کی جا سکے۔پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے اراکین میں بھی کچھ بے چینی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر اسپیکر قومی اسمبلی اپنی گنجائش سے زیادہ ووٹس حاصل کر سکتے ہیں تو پھر صدارتی الیکشن میں بھی ووٹ کہیں اور بھی جا سکتے ہیں۔ جب اس وقت سیکرٹ بیلٹ اچھا تھا ، تو اب بھی سیکرٹ بیلٹ اچھا ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام اپوزیشن اکٹھی ہے ایک سائیڈ پر کھڑی ہے مائنس پیپلز پارٹی۔۔یاد رہے کہ چار ستمبر بروز منگل کو صدارتی انتخاب ہو گا جس میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عارف علوی، اپوزیشن کی جانب سے مولانا فضل الرحمان اورپیپلز پارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن مد مقابل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں آزاد ارکان کے 19 الیکٹورل ووٹ ہیں۔ آزاد اُمیدواروں کے ووٹ تقسیم ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار ڈاکٹر عارف علوی کو 350، اور اپوزیشن کے اُمیدواروں مولانا فضل الرحمان کو 218 اور اعتزاز احسن کو 116 الیکٹورل ووٹ پڑنے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین ملک کے بارہویں صدر ہیں۔ ممنون حسین نے 9 ستمبر 2013ء کو اپنے عہدے کا حلف لیا ۔ صدر مملکت ممنون حسین کی آئینی مدت 8 ستمبر 2018ء کو پوری ہوگی۔ صدر مملکت ممنون حسین ملک کے بارہویں صدر ہیں، انہوں نے 9 ستمبر 2013 کو حلف لیا تھا جس کے تحت صدر کی آئینی مدت 8 ستمبر 2018 کو پوری ہوگی۔