اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے مدارس اصلاحات کی منظوری دے دی ہے، مدارس کی رجسٹریشن کیلئے مربوط نظام وضع کیا جائے گا، پہلے اسلامی کیلنڈر کا معاملہ وزارت مذہبی امور کو بھجوا دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں دینی مدارس میں اصلاحات کیلئے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وفاقی کابینہ نے مدارس اصلاحات کی منظوری دے دی ہے۔مدارس کی رجسٹریشن کیلئے مربوط نظام وضع کیا جائے۔ وفاقی کابینہ نے پہلے اسلامی کیلنڈر کا معاملہ وزارت مذہبی امور کو بھجوا دیا ہے۔ اجلاس میں وفاقی نظامت تعلیمات اور تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔اسی طرح حالیہ گیس سرچارج کی معافی پر طویل بحث کی گئی۔لوگوں کی غلط فہمی کو دور کیا جائے۔ معاشی ٹیم 208 ارب معاف کی تفصیل قوم کے سامنے رکھے۔ گیس انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ سے متعلق قوم کو حقائق بتانا ضروری ہیں۔ قومی خزانے کی حفاظت کی خود ذمہ داری لی ہے کسی کو نہیں نوازا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے بڑے صنعتکاروں کو208 ارب روپے کا ٹیکس معاف کرنے کا نوٹس لے لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو ٹیکس معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر ٹیکس چھوٹ دینے کی خبروں پر حیرانگی ہوئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے عمرایوب اور ندیم بابر سے تفصیلات طلب کرلیں۔ معاون خصوصی ندیم بابرنے بتایا کہ 208 ارب کی مکمل چھوٹ نہیں دی جائے گی۔ آڈٹ کے بعد جس نے ٹیکس دیا ہوگا اس کیلئے مراعات کو دیکھا جائے گا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ جی آئی ڈی سی کے حوالے سے تمام کمپنیوں کا آڈٹ کروایا جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی معاشی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ 208 ارب روپے معاف کرنے کی تفصیل قوم کے سامنے رکھے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزراء نے گیس ڈیولپمنٹ سرچارج کی مد میں 208 ارب روپے معاف کرنے پراعتراض اٹھایا۔ اس پر مشیر خزانہ نے کابینہ ارکان کو معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ 208 ارب روپے معاف کروانے کے حوالے سے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے، گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سر چارج سے متعلق حقائق بتانا ضروری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی خزانے کی حفاظت کی ذمہ داری خود لی ہے، کسی کو نہیں نوازا جائے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ بھارت کے لیے فضائی حدود بند کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔