دیر بالا(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا میں مسافر گاڑی کے قریب دھماکے میں کم ازکم 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا دیر بالا کے علاقے حیاگئی میں ہوا جہاں ایک ڈبل کیبن گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ بعض زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 2 زخمی چل بسے۔ ضلع پولیس افسر(ڈی پی او) نے دھماکے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جائے دھماکا سے امدادی کارروائیاں مکمل کرکے اسے سیل کردیا گیا ہے، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ڈی ایچ کیو میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 5 ہے جنہیں ڈی ایچ کیو میں طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نےخدشہ ظاہرکیاہےکہ محرم الحرام میں دہشتگرد سافٹ ٹارگٹس کےطورپر مجالس اور جلوسوں کونشانہ بناسکتےہیں اورڈویژن سےتھانےکی سطح تک کورمینجمنٹ کمیٹیوں کی تشکیل‘سرچ آپریشنز‘نفرت انگیزمواداورتقاریر‘وال چاکنگ اوراسلحہ کی نمائش پرمکمل پابندی‘ایس ایچ اوز کومنتظمین سےسکیورٹی انتظامات کےسرٹیفکیٹ لینے و دیگر ہدایات جاری کردی ہیں۔عوامی وانتظامی نمائندوں کی ٹیموں کی تشکیل‘سرچ آپریشنز‘نفرت انگیزمواد و تقاریر‘اسلحہ کی نمائش پرپابندی ہوگی،ہوم ڈیپارٹمنٹ کےآئی جی پنجاب سمیت صوبہ بھرکےکمشنرز‘آرپی اوز‘ڈی پی اوز‘ڈپٹی کمشنرز‘ سی پی اوز کوجاری مراسلےمیں تفصیلی ہدایت نامہ جاری کیاگیاہے۔