اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان سے رابطہ کرکے کشمیر کےمعاملے تبادلہ خیال کیا جبکہ وزیراعظم نےکشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے محمد بن سلمان کوآگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ، دونوں رہنماؤں کےدرمیان گزشتہ شب بات چیت ہوئی ، گفتگو میں ولی عہد محمدبن سلمان نےکشمیر کےمعاملے پر عمران خان سےتبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سےولی عہدمحمد بن سلمان کوآگاہ کیا جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی مجموعی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس سے قبل 7 اگست کو بھی وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا اور کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کی، وزیراعظم نے سعودی ولی عہد مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی اقدام سے پیدا ہونے والی صورتحال اور بھارتی ظلم وبربریت سے آگاہ کیا تھا۔یاد رہے گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وزیراعظم عمران خان سےٹیلی فون پررابطہ ہوا تھا ، صدرٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ٹیلی فونک کال کے بعد رابطہ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ سے کشمیریوں پر بھارتی مظالم روکنے کیلئے کرداراداکرنےکامطالبہ کیا تھا۔خیال رہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، مقبوضہ وادی میں معمول کی زندگی بد ستور مفلوج اور کمیونیکیشن کا بلیک آؤٹ ہے جبکہ مسلسل کرفیو سے دواؤں اورکھانے پینے کی اشیا کی قلت کے باعث صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔بھارتی فوجی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چادراورچاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئےگھروں میں گھس کرکشمیری خواتین کوزیادتی کا نشانہ بنا رہے ہیں سعودی عرب میں عمران خان کی سعودی ولی عہد سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔ملاقات میں دونوں رہنماوٴں نے دوطرفہ سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس سے قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان دو طرفہ ملاقات سر انجام پائی ہے۔دونوں سربراہان کے دوران یہ ملاقات اوآئی سی سمٹ کے موقع پرسائیڈلائن پرہوئی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں رہنماوٴں نے دوطرفہ سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور سعودی ولی عہد کے فروری 2019 کودورہ پاکستان میں فیصلوں پرعمل درآمد کو تیز کرنے پراتفاق رائے قائم ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے سعودی حکومت کی جانب سے تیل کی موخر ادائیگیوں کی سہولت کی فراہمی پر بھی شکریہ ادا کیا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ پر شائع شدہ خبر کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے ریاض میں سعودی دفتر خارجہ کے ایک عہدیدار کا بیان جاری کیا ہے۔ ریاض دفتر خارجہ کے ایک عہدیدار نے بیان میں کہا کہ سعودی عرب جموں و کشمیر کے موجووہ حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ جس کی وجہ بھارتی دستور آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی ہے۔ آرٹیکل 370جموں وکشمیر کےلئے خودمختاری کی ضمانت ہے۔سعودی عرب نے جموں وکشمیر کے حالات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ز ور دیا کہ متعلقہ بین الاقوامی قرار دادوں کے مطابق تنازع کا پر امن طریقے سے حل نکالا جائے۔ متعلقہ فریق خطے میں امن و استحکام کی حفاظت اور کشمیریوں کے مفادات کا لحاظ کریں۔گذشتہ روز پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے انہیں کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔