ملتان; سابق رکن صوبائی اسمبلی شاہد محمود خان نے تحریک انصاف سے 7 سالہ سیاسی وابستگی ختم کرنے کا اعلان کر دیا اور اپنا استعفیٰ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔ تحریری استعفیٰ میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ میں نے 7 سال قبل اقتدار
کو ٹھوکر مار کر پاکستان تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہوا تب مجھے لگا کر یہ پارٹی ورکرز کو عزت دے گی اور ملک میں واقعی تبدیلی لائے گی مگر یہ جماعت فقط اشرافیہ اور سرمایہ داروں کی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔ 2013ء کی طرح 2018 کے عام انتخابات میں کرپٹ مافیا اور سرمایہ داروں جاگیرداروں کو الیکٹیبلز کا نام دے کر پارٹی ٹکٹوں سے نوازا گیا آپ نے یہ ثابت کیا کہ پارٹی اور عمران خان اقتدار کے حصول کی خاطر اپنے موقف کی تردید اور ہر قسم کے سودے بازی کرنے کو تیار ہیں اس لئے میں نے سپورٹرز اور احباب سے مشاورت کے بعد تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں آئندہ تحریک انصاف سے میری کسی قسم کی کوئی بھی سیاسی وابستگی نہ ہو گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے جو تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا ،وہ اب کھوکھلا ہو گیا ہے ۔تبدیلی صرف نام کی رہ گئی ہے ،پی ٹی آئی میں نظریاتی اور مخلص کاکنوں کی بجائے دولت مند اور الیکٹیبلز نے لے لی ہے،میں نے 2007میں صرف اس لیے تحریک انصاف جوائن کی تھی کہ عمران خان غریبوں کو ان کا حق دلائیں گے ،لیکن 2018 کے الیکشن میں دولت مند اور الیکٹبلز کو ٹکٹ دے کر یہ ثابت کیا ہے کہ ان کا مقصد صرف اور صرف اقتدار حاصل کرنا ہے۔