counter easy hit

بریکنگ نیوز: لندن میں شہبازشریف کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ۔

Breaking News: The beauty of Shahbaz Sharif in London worsened.
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا لندن میں طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے 16 مئی کو میڈیکل ٹیسٹ کروانے کا کہا ہے، شہباز شریف اپنے ذاتی معالج کو بھی چیک اپ کروائیں گے۔سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف ان دنوں لندن میں ہیں جہاں انھوں نے ہسپتال میں اپنا طبی معائنہ کروایا۔ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو16 مئی کو میڈیکل ٹیسٹ کروانے کا کہا ہے ۔بتایا گیا ہےکہ شہباز شریف قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت کے خواہاں ہیں جو اکیس مئی کو ہو گا تاہم ان کی پاکستان آمد ڈاکٹرز کی ہدایات سے مشروط ہے۔بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف کی جیل میں گُزارے وقت سے طبیعت زیادہ ناساز ہوئی ، لندن میں علاج کے دوران وہ اپنے ذاتی معالج کوبھی چیک اپ کروائیں گے ، اگر ڈاکٹر نے سفر کی اجازت دی تو20 مئی سے پہلے پاکستان پہنچ جائیں گے، دوسری جانب ایک خبر یہ بھی ہے کہ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عوام کو بتائیں کہ حکومت روزانہ 16 ارب کا قرضہ لے رہی ہے.ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیر اعظم کی آج راولپنڈی میں کی جانے والی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. سیکریٹری اطلاعات ن لیگ مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم عمران صاحب عوام کو بتائیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیا معاہدہ طے کیا.ان کے مطابق صرف 9 مہینوں میں ترقی کی شرح 2.5 فی صد ہوگئی ہے، جو9 سال میں کم ترین سطح ہے حکومت کوآئی ایم ایف جاناپڑرہا ہے اورعوام دشمن شرائط مانی جارہی ہیں.مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صاحب، عوام کے پاس روٹی ہوگی، تو صحت ہوگی، بہتر ہوتا کہ آپ آج عوام کو بتاتے کہ آپ یومیہ کتنے ارب قرضہ لے رہے ہیں. اور اب یہ خبر آئی ہے کہ ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو 16 مئی کو میڈیکل ٹیسٹ کروانے کا کہا ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website