counter easy hit

بریکنگ نیوز: فواد حسن فواد کی گرفتاری۔۔۔ نواز شریف نے دھماکہ خیز مؤقف سامنے آ گیا

لندن ;سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ فوادحسن فوادکی گرفتاری پردکھ ہوا،ان کا کیس بھی میرے مقدمات کی طرح ہے جس کاکوئی ثبوت نہیں۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے ہارلے سٹریٹ کلینک آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد حسن فواد کی گرفتاری کا سن کر دکھ ہوا،
نوازشریف نے کہا کہ ان کا کیس بھی اسی طرح ہے جس طرح میرا ہے ان کے کیس میں بھی کوئی ثبوت ہے ۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے قریب رہنے والے لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے جس سے انتخابی عمل میں شکوک وشبہات پیدا ہو رہے ہیں۔ادھر مریم نواز کا کہناتھا کہ نیب کورٹ نے ہماری درخواست آگے بھجوادی ہے،نیب کورٹ نے کہاہے یہ متعلقہ عدالت نہیں۔ جبہم دوسری جانبمسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ فواد حسن فواد کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے اس سے ملک میں کسی کو فائدہ نہیں ہو گا،اور یہ نیب کی طرف سے جانبدارانہ کارروائی ہے ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرسنل سیکرٹری فواد حسن فواد کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ آشیانہ ہاوسنگ سکیم سکینڈل میں کچھ بھی نہیں ہے اور یہ صرف من گھرٹ کہا نی ہے جس کا نہ سر ہے نہ پیر،اور فواد حسن فواد کی گرفتاری نیب کی جانب سے جانبدارانہ اورانتقامی کارروائی ہے اس سے ملک میں کسی کو فائدہ نہیں ہو گا۔ان کامزید کہنا تھا کہ احد چیمہ کی گرفتاری پر بھی عمران خان کا کہنا تھا کہ طوطا پکڑا گیا ہے اب وہ بولے گا تو اس قسم کی حرکات کسی کے بھی حق میں نہیں ،عام انتخابات کو متنازعہ نہ کیا جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website