نیروبی (ویب ڈیسک) براعظم افریقہ سے ایک افسوسناک بریکنگ نیوز یہ ہے کہ مشرقی افریقہ کے ملک کینیا میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تین امریکیوں اور پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے، طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا ،مشرقی افریقہ کے ملک کینیا میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تین امریکیوں اور پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے، کینیا کے علاقے کیریچو میں مسائی مارا نیچر ریزرو کے پاس مکوتانو جنگل سے ملحقہ کھیت میں سیسنا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طیارہ بے قابو ہوگیا تھا جس کے باعث پائلٹ نے ایک کھیت میں ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی، ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت اس میں سوار پانچوں افراد ہلاک ہوگئے۔ طیارے میں 2 خواتین سمیت تین امریکی مسافر سوار تھے جبکہ پانچویں شخص کی شناخت نہیں ہوسکی، طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا ، جس میں موجود تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں، اس سے قبل بھی امریکہ کے بہت سے طیارے گر کر تباہ ہو گئے ہیں،