counter easy hit

بریکنگ نیوز: مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے اچانک اپنے کارکنوں کو بڑا حکم جاری کردیا ، سیاسی میدان میں پھر گرما گرمی

Breaking News: The PML-N's top leadership has suddenly issued a big order to its workers, warming again in the political arena

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2020 کو الیکشن کا سال بنائیں گے کارکن تیاری کریں، تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کہتے ہیں کہ وہ اب مسلم لیگ نون کی ٹکٹ پر انتخابات لڑیں گے،وزیراعظم کا فرض تھا کہ مسلم ممالک کے ہنگامی دورے پر روانہ ہوتے اور انہیں مسئلہ کشمیر سے آگاہ کرتے، حکومت کو دنیا کے اہم وزراء خارجہ کے ساتھ کھڑے ہو کر پریس کانفرنس کرنا چاہیے تھی، حکومت مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر فوری سنجیدہ سفارتکاری کرے، او آئی سی کا اجلاس فوری طلب کیا جائے، بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اور انفارمیشن بلیک آؤٹ ختم کرنے پر مجبور کیا جائے۔ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر فوری سنجیدہ سفارتکاری کرے، او آئی سی کا اجلاس فوری طلب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اور انفارمیشن بلیک آؤٹ ختم کرنے پر مجبور کیا جائے، وزیراعظم عمران خان کا فرض تھا کہ مسلم ممالک کے ہنگامی دورے پر روانہ ہوتے، وزیراعظم عمران خان کو چاہیے تھا کہ مسلم ممالک کو مسئلہ کشمیر سے آگاہ کرتے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ماسوائے چین کے کسی ملک کے دارالحکومت نہ جا سکے، وزیرخارجہ نے سعودی ہم منصب سے 25 دن بعد رابطہ کیا، حکومت کو دنیا کے اہم وزرائے خارجہ کے ساتھ کھڑے ہو کر پریس کانفرنس کرنا چاہیے تھی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر ممالک کو کہا جاتا ہے کہ فوری طور پر بلیک آؤٹ ختم کرائیں، پچاس سے زائد وزیروں میں کیا کوئی اس قابل نہیں کہ مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ پیش کرتا،حکومت سارا زور ایسی سر گرمیوں پر لگا رہی ہے جس سے کشمیریوں کو کوئی فائدہ نہیں۔وزیرخارجہ کو عالمی ممالک کے دارالحکومت میں جانا چاہیے تھا، موجودہ حکومت نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ پیدا کیا، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، پارلیمنٹ کو بھی انہوں نے کھلونا بنا دیا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا گیا اور پھر اعلان کیا گیا کہ اجلاس ختم کیا گیا، ان کو خدشہ تھا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کی منظوری پر اعتراض ہو گا، ان کو مزید وقت دینا پاکستان کی سلامتی کو داؤ پر لگانا ہے، ہم 2020 کو الیکشن کا سال بنائیں گے کارکن تیاری کریں، پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو بتا رہے ہیں کہ وہ اپنے حلقوں میں نہیں جا سکتے، پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کہتے ہیں کہ وہ اب مسلم لیگ نون کی ٹکٹ پر انتخابات لڑیں گے،گرفتاریوں سے اگر فرق پڑتا تو آج ہمارا کنونشن خالی ہوتا، نون لیگ کے کنونشن میں لوگ جوق درجوق شریک ہوتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website