اسلام آباد(ویب ڈیسک )سپریم کورٹ آف پاکستان میں آڈیٹرجنرل نے تھرکول پاور منصوبے سے متعلق رپورٹ پیش کردی،چیف جسٹس ثاقب نثار نے تھرکول منصوبہ نیب کو بھجواتے ہوئے کہا ہے کہ آڈٹ رپورٹ آگئی ہے،نیب ایکشن لے، ثمرمبارک منداوردیگرذمہ داروں کےخلاف ایکشن لیں۔ عدالت نے نیب کوثمرمبارک مندکیخلاف تحقیقات کی ہدایت کردی ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے تھرکول پاور منصوبہ سے متعلق کیس کی ،آڈیٹرجنرل نے حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی ،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ آگئی ہے،نیب ایکشن لے،ثمرمبارک منداوردیگرذمہ داروں کےخلاف ایکشن لیں،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ منصوبے کوچلاناسندھ حکومت کی ذمہ داری تھی، اب تک 4 ارب 69 کروڑ روپے خرچ ہوئے ،پونے 5 ارب خرچ ہوئے لیکن بجلی پیدانہیں ہوئی ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ نے کہا کہ ثمرمبارک مند نے بڑے بڑے دعوے کئے تھے،ثمرمبارک مند کہتے تھے پاکستان کومفت بجلی ملے گی،4.6 ارب روپے خرچ کر کے منصوبہ بندکردیاگیا،اب ثمرمبارک مند کے پاس 20 بہانے ہوں گے،ثمرمبارک نے کہا کہ ایک ارب فزیبیلٹی پر لگے،پھرمنصوبہ منظورہوا،ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ حکومت سندھ منصوبے کی تمام چیزیں قبضے میں لیناچاہتی ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ وفاقی حکومت سے رجوع کرے۔ چیف جسٹس پاکستان نے مزید کہا کہ ثمرمبارک مند نے کہا تھا بجلی سے ملک کو مالا مال کردوں گا،جواربوں روپ لگے ان کا حساب کون دے گا؟چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ 4ارب سے زائدضائع ہوگئے،ذمہ دارثمرمبارک مندہیں، تھرکول منصوبے کی جگہ سے لوگ سامان بھی اٹھا کر لے گئے۔سپریم کورٹ نے نیب کوثمرمبارک مندکیخلاف تحقیقات کی ہدایت کردی ،عدالت نے کہا کہ دیگرذمہ داروں کےخلاف بھی کارروائی کی جائے۔