کراچی (ویب ڈیسک )گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پانی کا مسئلہ کسی شہر کانہیں بلکہ پورے ملک کاہے،سندھ حکومت سے درخواست ہے کہ فنڈ میں بھرپورسپورٹ کرے۔مزارقائد پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ چین میں5ہزار،بھارت میں2ہزار،پاکستان میں صرف154ڈیمز ہیں او ر ان 154 میں سے صرف دوبڑے ڈیمز ہ
جبکہ چند ڈیمز کارآمد بھی نہیں ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کی بات سے متفق ہوں کہ چھوٹے ڈیمز بننے چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی سیٹ پربھائی کوبٹھانے کے لئے کوشاں نہیں، پانی کا مسئلہ کسی شہر کانہیں بلکہ پورے ملک کاہے،سندھ حکومت سے درخواست ہے کہ فنڈ میں بھرپورسپورٹ کرے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کی جلد تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معاملے کی افادیت کے پیش نظر ڈیم منصوبوں کی نگرانی خود کریں گے ‘ ہمیں پاکستان کو بڑھتے ہوئے آبی بحران سے محفوظ بنانا ہے۔ انہوں نے یہ بات چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کی جنہوں نے پیر کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے حصے میں سالانہ 145 ملین ایکڑ فٹ پانی آتا ہے، پاکستان کو ملنے والے پانی کا 80 فیصد 3 ماہ جبکہ بقیہ 20 فیصد باقی 9 ماہ میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف 185 آبی ذخائر ہیں جن میں محض دو ڈیم بڑے ہیں جبکہ ہمارے مقابلے میں بھارت کے پاس 5000 آبی ذخائر ہیں، چین میں 4 ہزار بڑے ڈیمز سمیت مجموعی طور پر 84 ہزار آبی ذخائر موجود ہیں۔