فلوریڈا (ویب ڈیسک ) فلورنس نامی انتہائی طاقتور سمندری طوفان امریکا کے مشرقی ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ حکام نے اس طوفان سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں سے 10 لاکھ افراد کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کیٹیگری چار کے اس طوفان کے
ساتھ 220کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی تیز رفتار ہوائیں بھی شامل ہیں۔ یہ طوفان امریکا کے مشرقی ساحلی علاقے کی طرف بڑھ رہا ہے اور اسی باعث لوگوں نے خطرے کے شکار علاقوں سے نکلنا شروع کر دیا ہے۔سمندری طوفان ارما نے فلوریڈا میں تباہی مچا دہیسمندری طوفان ارما کے ساتھ 130 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں، بارشوں اور سیلابوں نے امریکی ریاست فلوریڈا میں تباہ کن صورت حال پیدا کر دی، جہاں کئی مکانات اور کشتیاں تباہ ہو گئیں جب کہ تعمیراتی کرینیں ڈھ گئیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں لوگوں کو متنبہ کیا، ’’مشرقی ساحل سے ٹکرانے والا یہ گزشتہ کئی برسوں کا بدترین طوفان ہے۔‘‘ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں لوگوں سے کہا کہ وہ تیار، محتاط اور محفوظ رہیں۔امریکا کی جنوبی ریاست کیرولینا کے گورنر ہینری میکماسٹر نے ریاست کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ایک ملین کے قریب لوگوں کو وہاں سے نکلنے کا حکم دیا ہے۔ یہ طوفان ممکنہ طور پر جمعرات 13 ستمبر کو ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔ اس ریاست کی 46 میں سے 26 کاؤنٹیز کے اسکولوں کو آج منگل کے روز سے بند کر دیا گیا ہے۔ہمسایہ ریاست شمالی کیرولینا کے گورنر نے بھی ممکنہ طور پر طوفان کی
زد میں آنے والے علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ ریاست ورجینیا میں اسی سبب ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ریاست کیرولینا کے گورنر ہینری میکماسٹر کے مطابق، ’’یہ انتہائی خطرناک سمندری طوفان ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ساحلی علاقوں سے لوگوں کو منتقل کرنا ’ضروری ہے نا کہ رضاکارانہ‘۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کا کہنا تھا، ’’ہم نہیں چاہتے کہ ایک بھی زندگی اس طوفان کی نذر ہو۔‘‘شمالی کیرولینا کے گورنر نے بھی ممکنہ طور پر طوفان کی زد میں آنے والے علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کا حکم دیا ہے۔اس کے کئی گھنٹوں بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ساحلی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے اجازت نامے پر دستخط کر دیے۔ تحفظ اور امدادی کاموں کے لیے وفاقی فنڈز اور مشینری کے استعمال کے لیے قانونی طور پر یہ ضروری اقدام ہے۔ٹرمپ کے مطابق انہوں نے خطرے کی شکار دونوں ریاستوں کے گورنرز سے بات کی ہے اور ’’وفاقی حکومت تعاون کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔‘‘ استعمال کے لیے قانونی طور پر یہ ضروری اقدام ہے۔ٹرمپ کے مطابق انہوں نے خطرے کی شکار دونوں ریاستوں کے گورنرز سے بات کی ہے اور ’’وفاقی حکومت تعاون کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔‘‘