counter easy hit

بریکنگ نیوز: امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پوری دنیا کو حیران کر دیا ۔۔۔۔مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اب تک کا سب سے بڑا اعلان

Breaking News: US President Trump once again shocked the whole world ... the biggest announcement ever regarding Kashmir issue

واشنگٹن (ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے مابین مسئلہ کشمیر حل کروانے کے لیے مدد کی پیشکش کردی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اور بھارت چاہیں تو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ان کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔ ’’مسئلہ کشمیر پر میری پیشکش اپنی جگہ موجود ہے؛ اور پاکستان اور بھارت اس سے واقف ہیں، مقبوضہ کشمیر میںآرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پیدا ہونے والی حالیہ پاک بھارت کشیدگی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے مابین کشمیر کے مسئلے پر ایک تناؤ ہے۔ ٹرمپ کا مؤقف تھا کہ اس وقت پاکستان اور بھارت میں تناؤ کی کیفیت پچھلے دو ہفتوں کے مقابلے میں ’’معمولی سی کم‘‘ ہوئی ہے۔واضح رہے کہ مودی نے ٹرمپ کی تمام ایسی پیشکشوں کو پہلے ہی مسترد کردیا ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے غیر مشروط ملاقات کے لیے آمادگی کا اظہار کردیا ہے. امریکی نشریاتی ادارے نے وائٹ ہاﺅس حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر اپنے ایرانی ہم منصب سے غیرمشروط ملاقات کے لیے تیار ہیں تاہم تہران پر دباﺅ میں کمی نہیں آئے گی.واضح رہے کہ امریکی صدر نے اس سے قبل قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن کو برطرف کیا تھا جو ایران کے حوالے سے سخت موقف رکھتے تھے‘ان کی برطرف پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ اپنے رویے میں نرمی کریں گے تاہم دوسری جانب سیکرٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے اسرائیل کی حمایت کرتے ہوئے بیان دیا تھا کہ تہران کی جانب سے ممکنہ غیر اعلانیہ جوہری سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ امریکی انتظامیہ نے ایران سے منسلک تنظیم کے چند راہنماﺅں کو دہشت گردوں کی فہرست میں بھی شامل کرلیا ہے.رپورٹ کے مطابق سیاسی ماحول دھندلا ہونے کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھیوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کے لیے تیار ہیں. خیال رہے کہ 2015 کے تہران کے ساتھ جوہری معاہدے، جسے ڈونلڈ ٹرمپ نے منسوخ کردیا تھا، کو برقرار رکھنے کے لیے فرانسیسی صدر بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی ایرانی صدر سے ملاقات کرانے کی پیشکش کرچکے ہیں. ڈونلڈ ٹرمپ کے سیکرٹری اسٹیون نیوچن نے ایران کی جانب سے یورینیئم کی افزائش بڑھانے کے اعلان کے چند دن بعد ہی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ صدر نے واضح کردیا ہے کہ وہ غیر مشروط ملاقات کے لیے تیار ہیں تاہم ہم ایران پر دباﺅ برقرار رکھیں گے.وائٹ ہاﺅس میں ان کے ہمراہ کھڑے مائیک پومپیو نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ٹرمپ اور حسن روحانی کی ملاقات کے حوالے سے سوال کے جواب میں اس کی تائید کی. یہ ریمارکس ایسے وقت میں سامنے آئے جب چند گھنٹے قبل ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے جان بولٹن کو برطرف کردیا ہے‘مائیک پومپیو اور اسٹیون نیوچن کا کہنا تھا کہ جون بولٹن کی برطرفی کو پالیسی میں تبدیلی نہ سمجھا جائے.اسٹیون نیوچن نے کہا کہ میں، مائیک پومپیو اور امریکی صدر مکمل دباﺅ برقرار رکھنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں‘دوسری جانب تہران نے جون بولٹن کی برطرفی پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کا دباﺅناکام ہورہا ہے. ادھرصدر حسن روحانی کے ترجمان حسام الدین نے کہا ہے کہ جان بولٹن کی برطرفی کوئی حادثہ نہیں بلکہ اس بات کا اشارہ ہے کہ امریکا کی دباﺅ ڈالنے کی حکمت عملی ناکام ہوگئی ہے.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website