counter easy hit

بریکنگ نیوز: نواز شریف کی اپیل پر سماعت کس تاریخ کو ہوگی ؟ تازہ ترین خبر

Breaking News: What date will be the hearing on Nawaz Sharif's appeal? Latest news

اسلام آباد( ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیل 18 ستمبر کو سماعت کے لئے مقرر کر دی۔ فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کیخلاف نیب اپیل پر سماعت ہوگی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر سماعت کریں گے۔ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کے فیصلے جج احتساب عدالت ارشد ملک نے سنائے تھے۔ موسم گرما کی عدالتی تعطیلات کے باعث سماعت ستمبر میں ہو گی۔ یاد رہے کہ پاناما کیس کی سماعت کا باقاعدہ آغاز یکم نومبر 2016 کو ہوا، 20 اپریل 2017 کو سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے 3-2 کی اکثریت سے فیصلہ سنایا، جس میں وزیراعظم کو عہدے سے نااہل قرار دینے کیلئے شواہد کو ناکافی قرار دیا گیا جبکہ جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزار احمد نے قرار دیا کہ نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے لہذا انہیں عہدے سے نااہل قرار دیا جائے تاہم اکثریتی فیصلے کی روشنی میں مناسب شواہد کے حصول کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی اور یہ 5 رکنی بینچ عمل درآمد بینچ بن گیا۔ جے آئی ٹی نے 10 جولائی 2017 کو رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی جس کو سامنے رکھتے ہوئے 28 جولائی 2017 کو پاناما کیس کا فیصلہ سنایا گیا۔ نواز شریف کو پارلیمنٹ کی رکنیت سے نااہل قرار دے دیا گیا اور نیب کو 6 ہفتوں میں نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا گیا۔ 8 ستمبر 2017 کو نیب راولپنڈ ی نے ایگزیکٹو بورڈ سے 4 منظور شدہ ریفرنسز احتساب عدالت میں پیش کر دیئے۔ جن میں پہلا ریفرنس ایون فیلڈ پراپرٹیز، دوسرا ریفرنس العزیزیہ سٹیل ملز، تیسرا ریفرنس فلیگ شپ ریفرنس اور چوتھا ریفرنس اسحاق ڈار کے آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس تھا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 19 ستمبر 2017 کو کیس کی سماعت شروع کی اور 26 ستمبر کو نواز شریف پہلی دفعہ عدالت میں پیش ہوئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website