اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمااور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کے بعد ہم نواز شریف سے مشاور ت کریں گے، پارٹی مشاورت کرے گی اور پھر اپنا فائنل فیصلہ دیگی ۔جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ ن لیگ میں جس طرح توڑ پھوڑ کا آغاز کیاگیا تھا اور الیکشن تک تو زبر دست حملے کئے گئے تھے ،ہم سمجھے تھے کہ الیکشن کے بعد ہم کو کچھ سکون ملے گا لیکن اس وقت بھی اتنا پریشر ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ مسلم لیگ ن کا کوئی رکن بچ سکاہے جس پر وفاداری تبدیل کرنے کیلئے دباؤ نہ ڈالا گیا ہو؟۔محمد زبیر کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کو اس لئے اندر رکھا ہواہے کہ ان پر دباؤ ڈال کر توڑا جاسکے اور نواز شریف کے خلاف استعمال کیا جاسکے ،رانا ثناءاللہ کو جس طرح گرفتار کیا گیا اور آ ج تک ان کیخلاف ثبوت نہیں دیئے جاسکے تو اس کو پولیٹیکل انجینئرنگ کے سوا کیا کہتے ہیں ؟۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کے بعد ہم نواز شریف سے مشاور ت کریں گے،پارٹی مشاورت کرے گی اور پھر اپنا فائنل فیصلہ دیگی ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ فریال تالپور اور آصف زرداری کو اگر کچھ ہوا تو وزیر اعلی پنجاب ذمہ دار ہوں گے، ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر کو پنڈی میں شہید کیا گیا، ملک اب روالپنڈی میں ایسا کوئی سانحہ برداشت نہیں کر سکتا،آج میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے پوچھتا ہوں کہ وہ کون ساتھانہ ہے جہاں ایس ایچ او ایم پی ایز ،ایم این ایز اور حکمران جماعت کی مرضی سےنہیں لگے ؟حکمرانوں کے پولیس ریفارم کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں،پولیس حکمرانوں کی نہیں ریاست کی ملازم بنے۔ پیپلز پارٹی لاہور آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نےکہا کہموجودہ حکومت کا فسطائی رویہ دن بدن بڑھتا جا رہا اور اس میں شدت آ رہی ہے،حکومت کا اپنے مخالفین کے خلاف جھوٹے اور زہریلے پراپیگنڈے کر کے،مقدمات بنا کر ،جھوٹے دعوے اور وعدے کر کے آئین کو پامال کرکے ،پارلیمان کو بے وقعت کر کے ملک کو شخصی حاکمیت کی طرف لے جانے والا رویہ وفاق کیلئے خطرناک ہے،فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے گیے لیکن ان پر عمل نہیں کیا گیا،آصف زرداری کو علاج کی سہولت نہیں دی جا رہی۔قمرزمان کائرہ نے کہا کہ عدالتی حکم کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے،حکومت پنجاب کو خط لکھ رہے ہیں کہ اگر آصف اور فریال کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار وزیر اعلی پنجاب ہوں گے