counter easy hit

بریکنگ نیوز: رات گئے فائرنگ سے عالمی شہرت یافتہ گلوکارہلاک ۔۔ کروڑوں مداح سوگ میں ڈوب گئے

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ سے بڑی بریکنگ نیوزیہ ہے کہ رات گئے پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام گلوکار ہلاک ہو گیا ہے ، جس کے بعد پورے ملک میں طوفان برپا ہو گیا ہے ، فوری طور پر اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، اور 6 اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے ،
امریکی شہرولیجو میں پولیس نے سیاہ فام ریپر گلوکار کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، واقعے میں ملوث 6 پولیس اہلکاروں سے تفتیش کی جارہی ہے ، ریاست کیلی فورنیا کے شہرvallejo میں 21 سالہ سیاہ فام ریپرسنگرWillie bo کوایک ریستوران کے باہران کی کار پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، پولیس کا موقف ہے کہ ریستوران کے ملازمین نے اطلاع دی تھی کہ ایک شخص اپنی کارمیں سورہا ہے ، پولیس موقع پر پہنچی اور کار کا جائزہ لیا تو ڈرائیونگ سیٹ پر موجود شخص کی گود میں ایک گن رکھی نظر آئی ، اس صورتحال میں پولیس نے گاڑی کو روکے رکھنے کی کوشش کی تاہم ڈرائیورنے تیزی سے گاڑی آگے بڑھا دی اور پولیس کو اپنے تحفظ کے لیے گولی چلانا پڑی،، دوسری جانب ریپرسنگرکے بھائی نے ایک اخبارسے گفتگومیں کہا کہ پولیس نے معاملے کا پُرامن حل نکالنے کے بجائے ویلی کو قتل کر دیا، یہ نسلی تعصب کا کیس ہے،، ریپرسنگرکے بھائی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کا کام حراست میں لینا تھا، مگر پولیس خود جج، جیوری اورجلاد بن گئی، واقعے کے بعد سے پورے ملک میں تفتیش کی لکہر دور گئی ہے ، اور اس واقعے کو نسل پرستانہ کہا جا رہا ہے ،