ڈپٹی میئر کراچی ارشد ووہرا نے کہا ہے کہ اسکول کی عمارت توڑنا جرم ہونا چاہیے،گرائے گئے اسکول کی تعمیر نو کرکے اسے ماڈل اسکو ل بنایا جائے۔
میڈیا سے گفتگو میں ارشد ووہرا نے کہا کہ اسکول گرانے کی کارروائی رات کے اندھیرے میں کی گئی،پولیس کے علم میں لائے بغیر یہ کام نہیں ہوسکتا ،علاقے کی پولیس بھی اس میں شامل ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکول گرانے میں جو بھی افراد اور بلڈرز ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے،ہمیں زمینوں کے بجائے تعلیم پر توجہ دینا ہوگی ۔ ڈپٹی میئرارشد ووہرا نے یقین دہانی کرائی کہ ڈی ایم سیز کے تحت چلنے والے اسکولوں کی فہرست عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔