برطانوی حکومت نے بریگزٹ سےمتعلق وائٹ پیپر جاری کردیا۔
برطانوی حکومت کی جانب سے جاری 77صفحات پر مشتمل وائٹ پیپر کے مطابق برطانیہ غیرمحدودٹرانزیشنل اسٹیٹس کی کچھ اقسام نہیں چاہےگا، یورپی یونین سےعلیحدگی کےبعدنئےانتظامات کیلئےدرکار وقت میں تبدیلی ہوسکتی ہے، یورپی یونین کےساتھ آزادتجارتی معاہدہ کچھ شعبوں میں حالیہ سنگل مارکیٹ کےعناصر لئےہوسکتاہے۔ برطانوی بریگزٹ وزیرکاکہنا ہے کہ گریٹ ریپیل بل سےمتعلق علیحدہ وائٹ پیپر جاری کیاجائےگا اورکسٹم جیسے دیگر شعبوں کیلئے علیحدہ قانون سازی کی جائےگی۔