امریکی دلہن کااپنی شادی کے موقع پر والدکے ہمراہ ڈانس کا شاندار مظاہرہ کیا اور شادی کی تقریب کو یاد گار بنا دیا ۔
ہر دلہن کی خواہش ہوتی کہ وہ اپنی شادی کو یادگار بنائے اور لوگ اسے ہمیشہ یاد رکھیں لیکن اس دلہن نے تو اپنی خواہش کو کچھ الگ ہی انداز میں پورا کیا۔یقین نہ آئے تو امریکی ریاست اوہائیو میں گذشتہ دنوں منعقد ہونے والی اس انوکھی شادی کو ہی دیکھ لیں جس میں دلہن نے تقریب کو یادگار بنانے کیلئے دلچسپ انداز اپنایا۔ہولی وولف نامی دلہن نے اپنے والد کے ہمراہ مختلف گانوں پر رقص کا ایسا شاندار مظاہرہ کیا جسے دیکھ کر مہمان خوب لطف اندوز ہوئے۔ دلہن کے اس شاندار ڈانس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر ہزاروں افراد کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔